پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل

پیر 7 جنوری 2019 19:02

پیپلزپارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی ڈانس کرتے ہوئے ویڈیو وائرل
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 07 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کی ڈاانس کرتے ہوئے ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔تفصیلات کے مطابق آج کل سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شرمیلا فاروقی کو رقص کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔

(جاری ہے)

شرمیلا فاروقی کا شمار پی پی کی اہم رہنماؤں میں ہوتا ہے، انہوں نے ستمبر 2008 سے جنوری 2011 تک وزیر اعلی سندھ کی مشیر کی حیثیت سے خدمات انجام دیں۔

وہ اپنی پارٹی کے دفاع کیلئے مختلف ٹاک شوز میں شرکت کرتی دکھائی دیتی ہیں۔ 2015 میں ان کی شادی حشام ریاض شیخ سے ہوئی جس کے سوشل میڈیا پر خوب چرچے ہوئے اور شادی کی تصاویر اور ویڈیوز خوب وائرل ہوئیں۔تاہم اب ان کی ایک اور ویڈیو وائرل ہوگئی ہے جس میں انہیں کسی نجی تقریب میں رقص کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔