پی ٹی آئی کا چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکینت منسوخ کرانے کے لیے اہم اقدام

چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائے اور حلقہ پی پی 10 میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔ پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے قرارداد جمع کروا دی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 8 جنوری 2019 14:33

پی ٹی آئی کا چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکینت منسوخ کرانے کے لیے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔08جنوری 2018ء) سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکینت منسوخ کرانے کے لیے قرار داد جمع کروا دی گئی ہے۔میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے صوبائی اسمبلی میں قرارداد جمع کرائی ہے۔پنجاب اسمبلی میں جمع کروائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ چوہدری نثار نے حلف نہیں اٹھایا ن لیگی رہنما بطور ممبر حلف نہ اٹھا کر اپنے حقلے کی عوام اور پنجاب اسمبلی کے ایوان کی مسلسل تضحیک اور توہین کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی کی رکن اسمبلی مومنہ وحید نے قرار داد میں یہ موقف اپنایا ہے کہ حلف نہ اٹھانے کے سبب حلقے کے عوام کو مسائل کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔پی پی 10 کے عوام اور پنجاب اسمبلی کے وقار کو محلوظ خاطر رکھتے ہوئے چوہدری نثار علی خان کی اسمبلی رکنیت کو منسوخ کیا جائے اور حلقہ پی پی 10 میں دوبارہ الیکشن کروائے جائیں۔

(جاری ہے)

پی ٹی آئی رکن نے قرارداد میں مطالبہ کیا ہے کہ اسمبلی رکنیت منسوخ کرنے کے لیے فی الفور قوانین اور قواعد انضباط کار صوبائی اسمبلی پنجاب 1997ء میں ترمیم کی جائے۔

واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔ عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔

چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔