پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں63ارب36 کروڑ روپے سے زائداضافہ

منگل 8 جنوری 2019 18:52

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی کا تسلسل جاری ،سرمایہ کاری مالیت میں63ارب36 ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 08 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی زبردست تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38600،38700،38800،38900اور39000کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئی ،تیزی کے نتیجے میںسرمایہ کاری مالیت میں63ارب36 کروڑ روپے سے زائداضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت6.16فیصدزائدجبکہ65.66فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،بینکنگ،کیمیکلز، فوڈ،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39148پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا۔

(جاری ہے)

تاہم تیزی کا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس490.10پوائنٹس اضافے سی39052.50پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر367کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی241کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،103کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ23کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں63ارب36 کروڑ81لاکھ47ہزار224روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیاجبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر78کھرب84ارب44کروڑ74لاکھ8ہزار60روپے ہوگئی۔

منگل کومجموعی طور پر16کروڑ67لاکھ90ہزار720شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت96لاکھ87ہزار170 شیئرززائدہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے ماڑی پیٹرولیم کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت44.78روپے اضافے سی1389.23روپے اوروائتھ پاک لمیٹڈکے حصص کی قیمت36.13روپے اضافے سی1032.63روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی پاک ٹوبیکوکے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت52.00روپے کمی سی2796.00روپے اورسیمنزپاک کے حصص کی قیمت22.99روپے کمی سی802.00روپے ہوگئی ۔

منگل کوکے الیکٹرک لمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ1لاکھ23ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت6پیسے کمی سی6.22روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈ کی سرگرمیاں97لاکھ68ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت78پیسے اضافے سی24.28روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس296.18پوائنٹس اضافے سی18505.41پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1402.97 پوائنٹس اضافی سی65839.70پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس246.96پوائنٹس اضافے سی28776.08پوائنٹس پر بند ہوا ۔