تین روزہ پولیو مہم میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،ڈپٹی کمشنر سبی

منگل 8 جنوری 2019 23:54

سبی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 08 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سبی سید زاہد شاہ نے کہا ہے کہ تین روزہ پولیو مہم میں کوتاہی اور غفلت ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی،پولیو مہم قومی فریضہ ہے تین روزہ پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء کرام،اساتذہ ،میڈیا سمیت تمام مکاتب فکر کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تین روز پولیو مہم کے دوران محکمہ صحت کی ٹیموں کو اے اور بی ایریا میں مکمل سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے 21جنوری 2019سے شروع ہونے والے تین روزہ پولیو مہم کے سلسلے میں ضلعی آفیسران کے منعقدہ اجلاس کی صدارت سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ایس ایس پی سبی عبدالحق عمرانی ،ایف سی کے کیپٹن عاقب ،ڈپٹی ڈائیریکٹر سماجی بہبود میر دین محمد مری ،ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت ڈاکٹر افضل قریشی ،ڈپٹی ڈی او ڈاکٹر قادر ہارون سمیت دیگر آفیسران نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :