کیا عثمان بزدار کو تبدیل کر کے چوہدری نثار کو لایا جائے گا؟

عثمان بزادر کی جگہ چوہدری نثار بھی آسکتے ہیں، معروف صحافی نے بڑا دعویٰ کر دیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 9 جنوری 2019 12:14

کیا عثمان بزدار کو تبدیل کر کے چوہدری نثار کو لایا جائے گا؟
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔09 جنوری2019ء) :معروف صحافی عاصم نصیر کا دوران پروگرام گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا اگر چوہدری نثار کی سیاست کی بات کریں تو ان کی سیایست کا اپنا طریقہ ہے۔بطور صحافی ہم ان کو کور بھی کرتے رہے ہیں۔لاہور میں ان کا اتنا آنا جانا نہیں رہا کیونکہ وہ راولپنڈی میں زیادہ ہوتے ہیں۔لیکن جب وہ قومی اسمبلی میں اپوزشین لیڈر تھے تو جتنے بھی قانون سازی یا حکومت کے حوالے سے معاملات ہوتے تھے تو وہ مشورے کے لیے رائیونڈ آتے تھے تو ہماری ان سے بات چیت ہوتی رہتی تھی اور میرے خیال سے ان کا ایک مخصوص قسم کا انداز ہے وہ اپنے معاملات کو بہتر طور پر سمجھتے ہیں۔

لیکن آنے والے دنوں میں لگ رہا ہے کہ یا تو چوہدری نثار پنجاب اسمبلی میں بیٹھیں گے یا پھر وہ وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی جگہ پر آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت سے اختلافات کی وجہ سے آزاد حیثیت میں عام انتخابات 2018ء میں حصہ لیا تھا۔

عام انتخابات سے قبل مسلم لیگ ن کے رہنما چودھری نثار علی خان نے پارٹی قیادت کے خلاف علم بغاوت بلند کرتے ہوئے آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا اعلان کیا تھا۔چودھری نثار علی خان نے عام انتخابات 2018ء میں چار نشستوں سےحصہ لیا جس میں دو نشستیں قومی اسمبلی جبکہ دو صوبائی اسمبلی کی تھیں۔ چودھری نثار علی خان کو قومی اسمبلی کی دو نشستوں این اے 59 اور این اے 63 سے اور صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 12 سے شکست کا سامنا ہوا، جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 10 سے چودھری نثار علی خان کامیاب قرار پائے لیکن چودھری نثار علی خان نے پنجاب اسمبلی میں حلف نہیں اُٹھایا اور نہ ہی اسپیکر ، ڈپٹی اسپیکر اور وزیراعلیٰ کے انتخاب میں حصہ لیا۔

تاہم گذشتہ روز تحریک انصاف کی طرف سے سابق وزیر داخلہ چوہدری نثار کی پنجاب اسمبلی کی رکینت منسوخ کرانے کے لیے قرار داد جمع کروا ئی گئی تھی۔