پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروںکی39ارب57 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے

کے ایس ای100انڈیکس39000کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیا،63.09فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی

بدھ 9 جنوری 2019 19:55

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی ،سرمایہ کاروںکی39ارب57 کروڑ روپے سے ..
․کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 جنوری2019ء) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں دوروزہ تیزی کے بعدکاروباری ہفتے کے تیسرے بدھ کواتارچڑھائو کے بعدمندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی39000کی نفسیاتی حدسے بھی گرگیا،مندی کے نتیجے میںسرمایہ کاروںکی39ارب57 کروڑ روپے سے زائدڈوب گئے ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت5.49فیصدکم جبکہ63.09فیصد حصص کی قیمتوں میںکمی ریکارڈ کی گئی۔

حکومتی مالیاتی اداروں، مقامی بروکریج ہائوسز سمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے توانائی،فوڈ،سیمنٹ اوردیگرمنافع بخش سیکٹر میں خریداری کے باعث کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس39269پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم فروخت کے دبائو اور پرافٹ ٹیکنگ کے مقامی سرمایہ کار گروپوں نے اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی ، جس کے نتیجے میں تیزی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای100انڈیکس 38816پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہواتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے ایک بار پر سرمایہ کاری کی گئی، جس کے نتیجے میں مارکیٹ میں ریکوری اور کے ایس ای100انڈیکس کی 38900کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی۔

(جاری ہے)

تاہم اتارچڑھائوکا سلسلہ سارا دن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس137.52پوائنٹس کمی سی38921.69پوائنٹس پر بندہوا۔مجموعی طور پر336کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سی104کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں اضافہ،212کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ20کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں39ارب57 کروڑ19لاکھ83ہزار92روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت گھٹ کر78کھرب44ارب87کروڑ54لاکھ24ہزار968روپے ہوگئی۔

بدھ کومجموعی طور پر13کروڑ38لاکھ47ہزار190شیئرزکاکاروبارہوا،جومنگل کی نسبت3کروڑ29لاکھ43ہزار5300 شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے نیسلے پاکستان کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت101.00روپے اضافے سی8300.00روپے اورشیزان انٹرنیشنل کے حصص کی قیمت22.93روپے اضافے سی489.99روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی رفحان میظ کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت250.00روپے کمی سی6500.00روپے اوریونی لیور فوڈزکے حصص کی قیمت95.00روپے کمی سی7105.00روپے ہوگئی ۔

بدھ کوپاک الیکٹرون کی سرگرمیاں2کروڑ51لاکھ21ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت70پیسے کمی سی27.55روپے اوریونٹی فوڈزلمیٹڈ کی سرگرمیاں1کروڑ16لاکھ60ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرز کی قیمت1.39روپے کمی سی25.99روپے ہوگئی۔بدھ کوکے ایس ای30انڈیکس26.06پوائنٹس کمی سی18479.35پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس154.46 پوائنٹس کمی سی65685.24پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس137.52پوائنٹس کمی سی28638.56پوائنٹس پر بند ہوا ۔