ایس 400 میزائل معاہدہ طے ہو چکا، مزید بحث بے کار ہے، ترک وزیرخارجہ

جمعہ 11 جنوری 2019 11:10

انقرہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) وزیرخارجہ مولود چاوش اولو نے کہا ہے کہ ترکی کے روس سے ایس 400 دفاعی نظام کی خریداری سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ ترک نشریاتی ادارے کے مطابق چاوش اولو نے ایک نجی ٹی وی چینل پر گفتگو کرتے کہا کہ ہم نے امریکا سے پیٹریاٹ دفاعی نظام کی خریداری کے لیے رجوع کیا تھا جس پر اس نے انکار کر دیا تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ اب ترکی اور روس کے درمیان ایس 400 میزائل کا معاہدہ طے پا گیا ہے اور ترکی مذکورہ میزائل کی خریداری سے پیچھے نہیں ہٹے گا۔ انہوں نے کہا کہ معاہدے کا مقصد ترکی کے دفاعی نطام کو مضبوط بنانا ہے اس پر واویلا مچانا ٹھیک نہیں۔چاوش اولو نے مزید کہا کہ نیٹو کے رکن ممالک کو حق حاصل ہے کہ وہ اپنی دفاعی صلاحیتوں کو بہتر بنانے کے لیے جس سے چاہیں نظام خریدے۔