Live Updates

بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے ساتھ جتنے مرضی استعمال شدہ موبائل فون لائیں، کوئی ٹیکس نہیں لگے گا

ٹیکس صرف نئے موبائل فونز پر وصول کیا جائے گا، کوشش کر رہا ہوں کہ پاکستان آنے والوں کو بنا ٹیکس کی ادائیگی کے 2 سے 3 نئے فون ساتھ لانے کی اجازت دے دی جائے: زلفی بخاری

muhammad ali محمد علی جمعہ 11 جنوری 2019 12:35

بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے ساتھ جتنے مرضی استعمال شدہ موبائل فون ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔11جنوری2019ء) زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی اپنے ساتھ جتنے مرضی استعمال شدہ موبائل فون لائیں، کوئی ٹیکس نہیں لگے گا، ٹیکس صرف نئے موبائل فونز پر وصول کیا جائے گا، کوشش کر رہا ہوں کہ پاکستان آنے والوں کو بنا ٹیکس کی ادائیگی کے 2 سے 3 نئے فون ساتھ لانے کی اجازت دے دی جائے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے اوورسیز پاکستانیز زلفی بخاری کی جانب سے بیرون ممالک سے وطن واپس لوٹنے والے پاکستانیوں کو بڑی خوشخبری سنائی گئی ہے۔

وزیراعظم عمران خان کے مشیر زلفی بخاری کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ بیرون ممالک میں رہنے والے پاکستانی وطن واپسی پر اپنے ساتھ جتنے مرضی استعمال شدید موبائل فونز لا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

زلفی بخاری کی جانب سے کہا گیا ہے کہ وہ کوشش کر رہے ہیں کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانیوں کی فلاح کیلئے بہتر سے بہتر اقدامات کریں۔ وزیراعظم کے مشیر کا کہنا ہے کہ موبائل فونز ٹیکس غیر قانونی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے عائد کیا گیا ہے۔

تاہم پھر بھی وہ کوشش کر رہے ہیں کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والوں کو 1 کی بجائے 2 یا 3 نئے موبائل فونز بنا ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ لانے کی اجازت دے دی جائے۔ اس حوالے سے وہ وزارت خزانہ کیساتھ بات چیت کر رہے ہیں۔ وزیراعظم عمران خان کے مشیر نے یہ واضح کیا ہے کہ بیرون ممالک میں مقیم پاکستانی اپنے زیر استعمال موبائل فونز بنا کسی ٹیکس کی ادائیگی کے ساتھ لا سکتے ہیں۔

استعمال شدہ موبائل فونز پر کسی قسم کا ٹیکس وصول نہیں کیا جاتا۔ واضح رہے کہ حکومت پاکستان نے غیر قانونی موبائل فونز کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے بیرون ممالک سے لائے جانے والے نئے موبائل فونز پر ٹیکس عائد کر دیا ہے۔ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے افراد اپنے ساتھ بنا ٹیکس کی ادائیگی کے صرف ایک نیا موبائل فون لا سکتے ہیں۔ ایک سے زائد نئے موبائل فونز پر ائیرپورٹ پر ٹیکس کی ادائیگی کرنا ہوگی۔ ناصرف ٹیکس کی ادائیگی، بلکہ بیرون ممالک سے لائے جانے والے موبائل فونز کو پاکستان میں باقاعدہ رجسٹر بھی کروانا ہوگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات