پرامن افغانستان علاقائی امن اور پاکستان کے لئے ضروری ہی ،سینیٹر سراج الحق

جمعہ 11 جنوری 2019 12:49

پرامن افغانستان علاقائی امن اور پاکستان کے لئے ضروری ہی ،سینیٹر سراج ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جنوری2019ء) امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا ہے کہ پرامن افغانستان علاقائی امن اور پاکستان کے لئے ضروری ہے،افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کے ہاتھ میں ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو افغان صدر اشرف غنی کے خصوصی نمائندے عمردائود زئی سے اسلام آباد میں ملاقات کے دوران کیا۔

ملاقات میں پاک افغان تعلقات اور افغان امن عمل کے حوالے سے گفتگو کی گئی۔

(جاری ہے)

امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے کہا کہ پرامن افغانستان علاقائی امن اور پاکستان کے لئے ضروری ہے،افغانستان میں امن کی کنجی خود افغانوں کے ہاتھ میں ہے۔انہوں نے کہا کہ اقتصادی ترقی کے لئے بھی پاک افغان دوستی ضروری ہے،افغانستان میں امن کے لئے افغان حکومت اور تمام اپوزیشن جماعتوں کے درمیان مذاکرات ہونے چاہئیںاور افغان حکومت اپوزیشن کو اعتماد میں لے ۔سراج الحق نے کہا کہ پرامن افغانستان پاکستان کے مفاد میں ہے۔ملاقات کے دوران نائب امیر جماعت اسلامی میاں محمد اسلم اور شبیر احمد خان بھی موجود تھے۔