خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل و ثقافت اور سیاحت کا اجلاس

جمعہ 11 جنوری 2019 19:31

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 جنوری2019ء) خیبر پختونخوا اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے کھیل و ثقافت اور سیاحت کا ایک اجلاس جمعے کے روز رکن صوبائی اسمبلی اور کمیٹی کی چیئرمین سید فخر جہان کی صدارت میں اسمبلی سیکرٹریٹ کے کانفرنس روم پشاور میں منعقد ہوا جس میں جس میں اراکین صوبائی اسمبلی شرافت علی,عاقب اللہ خان,محمد عبدالسلام,فیصل زیب, سردار محمدیوسف زمان اور صومیہ بی بی سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی اجلاس میں کمیٹی کے چیئرمین اور ممبران کو محکمہ کھیل و ثقافت اور سیاحت کے مختلف منصوبوں اور دیگر امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی-