Live Updates

پاکستان کے دوست ممالک نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی کی نجی نیوز چینل سے بات چیت

ہفتہ 12 جنوری 2019 01:30

پاکستان کے دوست ممالک نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے میڈیا امور افتخار درانی نے کہا ہے کہ پاکستان کے دوست ممالک نے وزیر اعظم عمران خان پر مکمل اعتماد کا اظہار کیا ہے اسی لئے وہ اقتصادی بحران سے نمٹنے کے لئے پاکستان کی مدد کر رہے ہیں۔ انہوں نے جمعہ کو نجی نیوز چینل سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے کبھی بھی اپنے ذاتی مفاد کی کوئی بات نہیں کی بلکہ انہوں نے ہمیشہ قومی مفاد میں بات کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے معیشت کو مزید بہتر بنانے کا عزم کر رکھاہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ عدالت نے وزیر اعظم عمران خان کو ایماندار اور صادق شخص قرار دیا ہے، جو ملک سے بدعنوانی کے خاتمے کو ختم کرنے کا تہیہ کئے ہوئے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان اور ان کی حکومت ملک کی ترقی وخوشحالی اور عوام کی فلاح و بہبود کے لئے کام کر رہی ہے۔افتخار درانی نے مزید کہا کہ اب غیر ملکی رہنما پاکستان کے دور ے کر رہے ہیں جبکہ پاکستان مسلم لیگ( پی ایم ایل) (این ) کے گذشتہ دور حکومت میں کسی غیر ملکی رہنما نے پاکستان کا دورہ نہیں کیا تھا ۔انہوں نے مزید کہا کہ میں پی ایم ایل (این ) کی تکلیف کو سمجھتاہوں کیونکہ اس کے رہنماؤں کو بدعنوانی کے الزامات میں گرفتار کیا گیا ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات