تحصیلدار بوستان اور لیویز اہلکاروں پر بم حملے کیخلاف تاجرو ں کی مکمل شٹر ڈاون ہڑتال

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:32

پشین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) آل پارٹیز اور انجمن تاجران پشین کی کال پر تحصیلدار بوستان اور لیویز اہلکاروں پر بم حملے اور بدآمنی کے خلاف مکمل شٹر ڈاون ہڑتال رہی، تمام کاروباری مراکز، مارکیٹیں اور دکانیں بند رہیں، جبکہ سڑکوں پر ٹریفک نہ ھونے کے برابر رہی، شہر کے تاجروں اور دکا داروں نے رضاکارانہ طور پر ہڑتال میں حصہ لیتے ھوئے اپنا کاروبار بند رکھا۔

دوسری جانب ہڑتال کو کامیاب بنانے کے لیے آل پارٹیز اور انجمن تاجران کے آراکین شہر میں گشت کرتے رہے، ضلعی انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے موثر حفاظتی انتظامات کئے گئے تھے، آل پارٹیز اور انجمن تاجران پشین کی جانب سے احتجاجی مظاہرہ اور جلسہ کا انعقاد کیا گیا،جلسے کی صدارت جمیعت علماء اسلام کے ضلعی نائب امیر مولانا عزیز اللہ حنفی نے کی جبکہ جلسے سے پشتونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سیکریٹری اطلاعات ڈسٹرکٹ چئیرمین محمد عیسی روشان عوامی نیشنل پارٹی کے سابق صوبائی صدر عبیداللہ عابد انجمن تاجران کوئٹہ بلوچستان کے صدر عبدالرحیم کاکڑ۔

(جاری ہے)

پاکستان پیلپز پارٹی کے صوبائی رہنما جمال ناصر آغا۔ جمیعت علماء اسلام کے رہنما مولوی حبیب آغا۔ بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما ایڈوکیٹ نورخان ترین۔ زمیندار ایکشن کمیٹی کے سید عبدالجبار آغا۔ علی محمد کلیوال۔ محمد صادق خان کاکڑ۔ مسلم لیگ ن کے دولت خان ترین۔ قومی جرگہ کے رہنما سید عبدالصمد عرف طور آغا۔ قبائلی رہنما حاجی عبدالصمد خان اچکزئی۔

جمیعت اسلامی کے مولانا عین الدین۔ انجمن تاجران کے جنرل سیکریٹری سید عبدالباری غرشین۔ اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ہم آمن وآمان چاہتے ہے عوام کے سرومال کا تحفظ کرناچاہتے ہیں آمن وآمان کے صورتحال پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا سیول انتظامیہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں آمن وآمان کے لئے کوئی اقدامات نہ کئے گئے تو پیہ جام ہڑتال اور مزید سخت احتجاج کیا جائے گا صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتے پیں کہ پشین بازار میں تحصیلدار عبدالمالک ترین شدید زخمی کو بزریعہ آئیر ایمبولینس آغاخان کراچی کیلئے مزید علاج کے لئے بندوبست کیا جائے پشین کے عوام دہشت گردی لاقانونیت انتہاء پسندی بدآمنی کے خلاف متحد ہیں حکومت اور قانون نافز کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کرکے دہشت گردی میں ملوث عناصر کو منظر عام پر لاکر سزادی جائے نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کیا جائے عوام کے سرومال کی تحفظ حکومت اور قانون نافظ کرنے والے اداروں کی ذمہ داری ہے صوبائی حکومت سالانہ 40 ارب روپے فورسسز پر عوام کے تحفظ کیلئے خرچ کرتی ہے لیکن اس کے باوجود عوام غیر محفوظ ہوگئے سیول انتظامیہ کے ساتھ جمہوری حکومت سے اختیارات لینے کی سازشوں کو ناکام بنائیں گے 40 سال سے پشتون وطن پر آگ اور خون کا کھیل جاری ہے اور وطن کی گھر اور خاندان کی لاشیں اٹھائی گئی ہے پشتون وطن افغانستان اور پاکستان میں آمن چاہتے ہیں جنگ وطن کی ملکیت اور اختیار پر ہے دہشت گردی کی واقعات کی مزمت نہیں مزاہمت کریں گے ضلع پشین پر جنگ مسلط کرنے کی سازش کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔