پرونشل مینجمنٹ سروس ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ہوں گے ،تین شہروں میں ووٹنگ ہو گی

صدر کیلئے ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن کے نوید شہزاد اور پروگریسیو پینل کے سید ظفر نقوی مد مقابل ہونگے

ہفتہ 12 جنوری 2019 14:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) پرونشل مینجمنٹ سروس ایسوسی ایشن کے انتخابات کل ( اتوار)کو ہوں گے جس کے لئے تین شہروں میں ووٹنگ ہو گی ۔ انتخابات میں ’’ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن ‘‘اور ’’پروگریسیو ‘‘پینل مد مقابل ہوں گے ۔’’ٹروتھ اینڈ ری کنسلی ایشن ‘ ‘ پینل کی جانب سے صدر کیلئے نوید شہزاد مرزا ،سینئر نائب صدر کیلئے سہیل شہزاد،جنرل سیکرٹری کیلئے عبد الرئوف،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے عثمان جالیس ، سیکرٹری اطلاعات کیلئے جعفر گجر ،سیکرٹری خزانہ کیلئے حسن ڈوگل جبکہ سیکرٹری کوارڈی کیلئے اکرم بھٹی کے کاغذات نامزدگی جمع کرائے گئے ہیں جبکہ ’’پروگریسو‘‘پینل کی جانب سے صدر کیلئے سید ظفر حسن نقوی ،سینئر نائب صدر کیلئے طارق بسرا ، جنرل سیکرٹری کیلئے آصف حسین ،جوائنٹ سیکرٹری کیلئے فضیل مدثر ، سیکرٹری اطلاعات کیلئے عبدالرزاق ڈوگر ،سیکرٹری خزانہ کے لئے بلال بن عبدالحفیظ اور سیکرٹری کورا ٓرڈی نیشن کے لئے منظور احمد میدان میں ہیں۔

(جاری ہے)

پی ایم ایس اے کے لئے انتخابات کے لئے ووٹنگ لاہور میں تاج محل بینکویٹ ہال نزد قذافی سٹیڈیم فیروز پور روڈ ، ملتان میںبرٹش سکول انٹرنیشنل خانیوال روڈ ، رشید آباد نزد ایم سی بی ،رشید آباد چوک اور راولپنڈی میں این او اے کالج ،296-Bویسٹریج 1راولپنڈی میں ہو گی ۔ وحید اختر انصاری چیف الیکشن کمشنر کے فرائض سر انجام دیں گے۔