چیئرمین نیب سے ملاقات کے لئے اپوزیشن اراکین سے مشاورت جاری ہے، مسلم لیگ (ن)

ہفتہ 12 جنوری 2019 18:14

چیئرمین نیب سے ملاقات کے لئے اپوزیشن اراکین سے مشاورت جاری ہے، مسلم ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جنوری2019ء) مسلم لیگ (ن) نے کہا ہے کہ چیئرمین نیب سے ملاقات کے لئے اپوزیشن اراکین سے مشاورت جاری ہے، امید ہے کہ یہ ملاقات بدھ یا جمعرات کو ہو گی۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو یہاں نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی، سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل اور سابق وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ اپوزیشن کا مقصد کسی کی تضحیک کرنا نہیں ہے، ہمارا ایجنڈا حکومت کو درست راستہ دکھانا اور ملک کی بہتری ہے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عدلیہ کا کام انصاف دینا ہے۔ مفتاح اسماعیل نے کہا کہ دسمبر میں ایکسپورٹ کے حوالے سے اعداد و شمار میں بہتری آئی ہے۔