سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست مسترد کر دی

کیا آپ چاہتے ہیں کہ نیب کا قانون ہی ختم کر دیں‘چیف جسٹس میاں ثاقب نثار

ہفتہ 12 جنوری 2019 19:19

سپریم کورٹ نے نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست مسترد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جنوری2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست مسترد کر دی۔چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پنجاب بنک کے سابق صدر نعیم الدین خان کی درخواست پر سماعت کی۔

(جاری ہے)

نعیم الدین نے سپریم کورٹ میں نیب آرڈیننس کے خلاف درخواست دائر کی تھی تاہم عدالت نے درخواست مسترد کر دی ۔ چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے کہ کیا آپ چاہتے ہیں کہ نیب کا قانون ہی ختم کر دیں۔