Live Updates

ابھی تو باجی کی چوری کی پہلی قسط آئی ہے تو ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے،رانا ثنا اللہ

علیمہ باجی کی چندے و صدقے سے خریدی مزید جائیدادوں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیں،بیان

ہفتہ 12 جنوری 2019 23:21

ابھی تو باجی کی چوری کی پہلی قسط آئی ہے تو ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے،رانا ..
اسلا م آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جنوری2019ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی ہمشیرہ علیمہ باجی کی چندے و صدقے سے خریدی مزید جائیدادوں کی تفصیلات ہمارے پاس موجود ہیںابھی تو باجی کی چوری کی پہلی قسط آئی ہے تو ذہنی حالت خراب ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو فواد چوہدری کے بیان پر رد عمل دیتے ہوئے رانا ثنا اللہ نے کہا کہ عوام کے چندے کے پیسوں سے غیر قانونی جائیدادیں کیوںاورکہاں کہاں بنائی گئی گئیںجواب دیںابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے فواد چودھری بتائیں علیمہ باجی نے چندے کی کتنی چوری کی ہے اور کتنی جائیدادیں بنائی ہیںفوادچودھری صاحب غیر قانونی جائیدادیں علیمہ باجی کی نکلی ہے حسن ، حسین نواز کی نہیں،بتایا جائے کہ عمران خان کے بچے کس ملک کے شہری ہیں اور کہاں کہاں ہیں، علیمہ باجی کی چوری کا جواب دیںحسن اورحسین نوازجھوٹے الزامات کا جواب دے چکے ہیںفواد چودھری بتائیں علیمہ باجی نے چندے کے پیسوں میں کتنی کمیشن کھائی ہے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات