نیب والوں سے بڑے اچھے ماحول میں بات ہوئی ،سوالنامے کا جمعہ تک جواب جمع کروادوں گا‘ مفتاح اسماعیل
وزراء بتائیں ان سے کس نے این آر او مانگا ہے ،آئین و قانون کے مطابق وزیر عظم این آر او دے ہی نہیں سکتا حکومت نے نئی تھیوری نکال لی ہے کہ انکی پالیسیوں سے غریب عوام پر کوئی اثر نہیں پڑا،حکومت فوجی عدالتوں کی توسیع پر سمجھائے قائل کرے
اتوار 13 جنوری 2019 16:50
(جاری ہے)
آمریت کے دور میں تو ایسا ہو سکتا ہے لیکن آئین و قانون کے مطابق وزیر اعظم این آر او دے ہی نہیں سکتا ، کیا وزیر اعظم ماورائے آئین او رقانون اقدام کرے گا ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہر آدمی کو پتہ ہے کہ احتساب صرف اپوزیشن کا ہو رہا ہے لیکن اس سے گھبرانا نہیں چاہیے بلکہ اس پر خوشی اور فخر ہونا چاہیے ،یہ تاثر ہے کہ اپوزیشن کے رہنمائوں کو ریفرنس بننے سے پہلے حراست میں لے لیا جاتاہے جبکہ حکومتی وزراء کو نہیں پوچھا جاتا ۔ انہوںنے کہا کہ پی ٹی آئی کادعویٰ تھا کہ ہم معیشت کو بہتر کریں گے ایک کروڑ نوکریں دیںگے ،اس کا مطلب ہے کہ آپ نے ایک سال میں بیس سال نوکریاں دینی ہیں ، کیا آپ نے پانچ ماہ میں دس لاکھ نوکریاںدیدی ہیں ۔ آپ کے دورمیں تو بیروزگاری او رمہنگائی بڑھ گئی ہے ،اجناس کی قیمتوںمیں اضافہ ہوا ہے ۔ عجیب تھیوری نکالی گئی ہے کہ ہماری پالیسیوںسے غریب پر کوئی فرق نہیں پڑتا ، پانچ ماہ ہو گئے ہیں آپ ابھی یہ فیصلہ نہیں کر سکے کہ آئی ایم ایف کے پاس جانا ہے یا نہیں جبکہ (ن) لیگ کی حکومت نے دو ہفتوںمیںمذاکرات کئے اور ہم نے اپنی کرنسی کو مستحکم رکھا ، ترقی کی شرح بڑھا ئی اور خسارہ کم کیا ۔ ہمارے دور میں گروتھ سوا 6فیصد تھی جسے یہ تین فیصد پر لے آئے ہیں ، آ ج خسارہ اپنی ریکارڈ سطح پرہے او رجس رفتار سے یہ جا رہے ہیں پانچ سال بعد خسارہ 71سالوں کا تمام ریکارڈ توڑ دے گا ۔ حکومت نے 1400ارب روپے کا اسٹیٹ بینک سے قرص لیا ہے ،نئے نوٹ چھاپے جارہے ہیں جب نوٹے چھاپے جائیں گے تو مہنگائی بڑھتی ہے اس سے معاشی بد حالی او رمایوسی بڑھے گی ۔ انہوںنے کہا کہ ہم نے لوڈ شیڈنگ کا مسئلہ سلجھا دیا اور انہوں نے پھر لوڈ شیڈنگ شروع کر دی ہے ، ایل این جی واپس کر دی ہے اور 4200میگا واٹ بجلی فرنس آئل سے بنا رہے ہیں جو بہت مہنگی ہے یہ اپنی نا اہلی چھپانے کیلئے ایسا کر رہے ہیں ۔ فوجی عدالتوں کے حوالے سے سوال کے جواب میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ اسے اسمبلی میں لے کر آئیں او ربتائیں ابھی تک کیا کامیابیاں ہیں ، یہ پیپلزپارٹی ، مسلم لیگ (ن) یا تحریک انصاف کی نہیں ب ملک کی ضرورت کی بات ہے ، حکومت آئے اور ہمیں اس پر سمجھائے قائل کرے،اگرحکومت فوجی عدالتوں میں توسیع کی وجوہات پرمطمئن کرسکی تو دیکھیں گے ۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.