بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کے لیے بڑی خوشخبری

بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والے پاکستانی ائیرپورٹ پر دھکے کھانے کی بجائے موبائل فونز کی آن لائن رجسٹریشن کرا سکیں گے

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان پیر 14 جنوری 2019 16:00

بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں  کے لیے بڑی خوشخبری
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 جنوری 2019ء) :بیرون ملک سے آنے والے پاکستانی اب گھر بیٹھ کر بھی اپنے موبائل فونز رجسٹر کرا سکتے ہیں۔بیرون ملک سے موبائل فون لانے والے پاکستانیوں کو اب ائیرپورٹ پر موبائل فون کی رجسٹریشن کرانے کے لیے دھکے نہیں کھانے پڑیں گے۔ذرائع پاکستان ٹیلین کمیونیکشین اتھارٹی کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے صارفین اب گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فون کی رجسٹریشن کروا سکیں گے کیونکہ پی ٹی اے نے موبائل فونز کی رجسٹریشن آن لائن کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی اے کے سسٹم کو ویب سائٹ کے ساتھ لنک کر دیا جائے گا جس کے بعد ائیرپورٹ پر فون کی رجسٹریشن بھول جانے واللوں کو پریشان نہیں ہونا پڑے گا اور وہ گھر پہنچ کر بھی اپنے موبائل فون رجسٹر کروا سکیں گے۔

(جاری ہے)

آئندہ چند روز میں آن لائن سسٹم تیار کر لیا جائے گا۔پی ٹی اے نے تمام بڑے ائیرپورٹس پر موبائل فون رجسٹریشن کے لیے اپنے کاؤنٹر قائم کر کھے ہیں۔

اور ایک صارف کو بیرون ملک سے زیادہ سے زیادہ پانچ موبائل فونز لانے کی اجازت ہے جب کہ بیرون ملک سے موبائل فونز لانے والوں کو موبائل فونز لانے والوں کو ایک فون پر کسٹم کی آزادی حاصل ہے۔جب کہ دوسری جانب وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی نے زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس کو رجسٹرڈ کرنے کا طریقہ کار وضع کردیا۔حکومت نے 15جنوری کے بعد استعمال نہ ہونے والے غیر رجسٹرڈ موبائل فونز پر جرمانہ عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے، ایسے فون جن پر ڈیوٹی ادا نہیں ہوئی اور وہ زیر استعمال ہیں، 15جنوری کے بعد بھی ایکٹیویٹ رہیں گے۔

اس حوالے سے نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے ۔نوٹیفکیشن کے مطابق زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پرڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ غیر رجسٹرڈ نئے موبائل فون سیٹس رکھنے والے مالکان ایف بی آر کے متعلقہ دفاتر میں مطلوبہ ڈیوٹی ادا کریں گے جبکہ زیراستعمال نہ ہونے والے موبائل فون سیٹس پر ڈیوٹی کے علاوہ 10فیصد جرمانہ بھی ادا کرنا ہوگا۔ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگی کے بعد پی ٹی اے ایسے موبائل فون ایکٹیویٹ کریگا۔