ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ دوران چیک اپ زیادتی کی کوشش

متاثرہ لڑکی کی والدہ بیٹی کی چیخوں کی آواز سن کر ڈاکٹر کے چیمبر میں گھس گئی، ڈاکٹر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 15 جنوری 2019 14:59

ڈاکٹر کی مریضہ کے ساتھ دوران چیک اپ زیادتی کی کوشش
اتر پردیش (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔14جنوری2019ء) بھارت میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ایک ڈاکٹر نے دوران چیک اپ فالج کی شکار لڑکی کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ریاست اتر پردیش کے علاقے مرادآباد میں ڈاکٹر نے ایک مریضہ کے ساتھ زیادتی کی کوشش کی۔رپورٹس میں مزید بتایا گیا کہ اتوار کے روز ایک لڑکی اپنے اہل خانہ کے ساتھ چیک کروانے کے لیے کلینک گئی جہاں ڈاکٹر نے مریضہ کو چیک کرنے کے لیے اپنے چیمبر کے اندر بلایا جب کہ لڑکی کے اہل خانہ کو باہر انتظار کرنے کے لیے کہا۔

کچھ دیر بعد متاثرہ لڑکی کی والدہ نے ڈاکٹر کے چیمبر کے اندر سے بیٹی کی چیخنے کی آواز سنی جس کے بعد لڑکی کی والدہ چیمبر کے اندر چلی گئی۔متاثرہ لڑکی نے والدہ کو بتایا کہ ڈاکٹر نے اس کے ساتھ زیادتی کرنے کی کوشش کی ہے۔

(جاری ہے)

متاثرہ لڑکی کے خاندان نے اسپتال میں ہنگامہ برپا کر دیا اور کلینک کے عملے کو مارا پیٹا اور کلینک میں بھی توڑ پھوڑ کی۔تاہم ڈاکٹر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے متاثرہ لڑکی شکایت درج کر لی ہے اور جلد ہی زیادتی کرنے کی کوشش کرنے والے ڈاکٹر کو گرفتار کر لیا جائے گا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بھارت کے کئی علاقوں میں ایسے کئی انسانیت سوز واقعات دیکھنے میں آئے ہیں ۔بھارت کے کئی علاقہ جات میں خواتین کی عزت غیر محفوظ ہے۔ ایک رپورٹ کے مطابق بھارت میں خواتین کے ساتھ زیادتی کے سب سے زیادہ کیس رپورٹ ہوتے ہیں ، بھارتی خواتین پر تیزاب گردی کے واقعات بھی عام ہیں۔ جبکہ کم سن بچیوں سے زیادتی کے واقعات سب سے زیادہ افسوسناک ہیں۔بھارت میں ایک شخص نے اپنی ہی بیٹی کو جنسی ہوس کا نشانہ بنا ڈالا جس کے نتیجے میں متاثرہ لڑکی حاملہ ہو گئی اوراس نے لڑکے کے جنم دیا۔

متعلقہ عنوان :