اسپیکر قومی اسمبلی سے گوجرانوالہ ،لاہوراور ساہیوال ڈویڑنوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی کی ملاقات ،ْ قانونی سازی پر گفتگو

عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کر کے ایوان میں بھیجا ہے ، قانون سازی کے ذریعے ہی عوام کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے ،ْ اسد قیصر ایوان کے وقار کو برقرار رکھنا اور ایوان کی کاروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کو یقینی بنانا تمام اراکین کی مشترکہ ذمہ داری ہے ،ْ اسپیکر قومی اسمبلی

منگل 15 جنوری 2019 17:26

اسپیکر قومی اسمبلی سے گوجرانوالہ ،لاہوراور ساہیوال ڈویڑنوں سے تعلق ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر سے گوجرانوالہ ،لاہوراور ساہیوال ڈویڑنوں سے تعلق رکھنے والے ارکان قومی اسمبلی نے ملاقات کی ۔اس موقع پر وزیر دفاع پرویز خٹک ، وزیر تعلیم شفقت محمود،وزیر مملکت برائے پارلیمانی امور علی محمد خان اور چیف وہپ ملک محمد عامر ڈوگربھی موجود تھے۔نملاقات میں قانون سازی ،عوامی مسائل کے حل اور ملک کی موجودہ سیاسی و معاشی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عوام نے ہمیں اپنے مسائل کے حل کیلئے منتخب کر کے ایوان میں بھیجا ہے اور قانون سازی کے ذریعے ہی عوام کے مسائل کو حل کیا جا سکتا ہے۔اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ ایوان کے وقار کو برقرار رکھنا اور ایوان کی کاروائی کو خوش اسلوبی سے چلانے کو یقینی بنانا تمام اراکین کی مشترکہ ذمہ داری ہے ۔

(جاری ہے)

اسد قیصرنے کہاکہ اراکین قانون سازی کے عمل اور وقفہ سوالات میں ،بھرپور حصہ لیں اور فوری توجہ دلاؤ نوٹسز اور ،تحار یک التوا کے ذریعے عوامی مسائل کو اٴْجاگر کریں۔

اسپیکر قومی اسمبلی نے کہا کہ عدالتوں میں زیر التوا مقدمات میں حائل پیچیدگیوں کو دور کرنے، عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے اور عوامی نوعیت کے لیے 10سے 12بل ایوان میں متعارف کرائے جائیں گے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے عوامی مسائل کے حل کے لیے اراکین کو اپنے علاقوں میں عوام کے ساتھ رابطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ۔اراکین نے اسپیکر کو اپنے اپنے حلقوں کے مسائل سے آگاہ کیا۔

اراکین نے اسپیکر کو قانون سازی کے عمل میں ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ اراکین قومی اسمبلی نے کہاکہ عوام کو موجودہ پارلیمنٹ سے بہت زیادہ توقعات وابستہ ہیں ہمیں ان توقعات پر پورا اٴْترنے کے لیے سخت محنت سے کام لینا ہو گا۔ارکین قومی اسمبلی نے کہاکہ ایوان میں حاضری کو یقینی بنانا اور ایوان کی کاروائی میں بھرپور حصہ لینا سب اراکین کا قومی واخلاقی فرض ہے۔