لائن لاسز اور چور ی کو روکنے کیلئے ٹاسک فورسز قائم کر دیگئی ہیں، سیکرٹری توانائی پنجاب
منگل 15 جنوری 2019 19:35
(جاری ہے)
سیکرٹری توانائی نے کہا کہ پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں بجلی چوری اور لائن لاسز انتہائی کم ہیں اور یہاں کی تمام ڈسٹری بیوشن کمپنیاں لائن لاسز کو کنٹرول کرنے میں انتہائی متحرک ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ تین ماہ کے دوران پنجاب بھر میں 22 ہزار دوسوسے زائد بجلی چوری کے واقعات پکڑے گئے جن میں سے پنجاب بھر میں 23 سو افراد کوگرفتار کیا گیا۔ انہوںنے کہا کہ عادی بجلی چوروں کے خلاف شکنجہ سخت کیا جا رہا ہے۔ جبکہ ایسی گھنائونی وارداتوں میں ملوث ملازمین کو بھی کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔ انہوںنے کہا کہ بجلی چوری کا طریقہ اب نہیں چلے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے بجلی چوری کی شکایا ت کے اندراج کیلئے آن لائن سسٹم متعارف کروا دیا ہے اور اطلاعات دہندہ کا صیغہ راز میں رکھا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ وفاق اور صوبہ کے علاوہ ضلعی اور ڈویژنل ٹاسک فورس بھی قائم کر دی ہیں اور ہر ضلع کی سطح پر فوکل پرسن مقرر کئے گئے ہیں۔ ضلعی ٹاسک فور س کے سربراہ ڈپٹی کمشنرہیں ۔ انہوںنے کہا کہ بجلی چوری سے نا صرف عام آدمی متاثر ہو تا ہے بلکہ ملکی معیشت پر بھی اس کے منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ انہوںنے صحافیو ںکے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ لوڈ شیڈنگ وفاقی فیصلہ ہوتا ہے تاہم اس کی حالیہ وجہ موسمی شدت کے باعث گیس کی فراہمی میںتعطل رہا ہے۔انہوں نے بجلی چوری کو روکنے کیلئے میڈیا کو عوامی آگاہی اور ضلعی ٹاسک فورس کی معاونت پر زور دیا ۔اعلی سطحی اجلاس میں انہوںنے ضلعی ٹاسک فورس کے ہفتہ وار اجلاس کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے افسران کو ہدایت کی کہ وہ بجلی چوری کے مقدمات کی مکمل پیروی کریں۔ انہوں نے ہدایت کی کہ منقطع کنکشن کی بحالی سے قبل ان سے مکمل واجبات وصول کئے جائیں ۔ناقص ریکوری برداشت نہیں کی جائے گی انکار کرنے والے مجرمان کی جائیدادیں بھی قرق کی جاسکتی ہیں جبکہ بجلی چوروں کو تین سے دس سال قید اور ایک سے تین کروڑ جرمانہ کی سزابھی متعین کر دی گئی ہے۔ اجلاس میں چیف انجیئنر فیسکو شفیق الحسن نے بتایا کہ سرگودہا ڈویژن میں ریکوری کا ہدف 95% سے زائد ہے جبکہ فیسکو اور انتظامیہ کے اعتماد کے باعث لائن لائسز 4.9 سے کم ہو کر 3.9 پر آگیا ہے۔ انہوںنے بتایا کہ سرگودہا میں لائن لاسز کی شرح بارہ کروڑ روپے ماہانہ ہے جس پر قابو پانے کی کوششیں جاری ہیں ۔انہوںنے مزید بتایا کہ ڈویژن میں گزشتہ تین ماہ کے دوران 420 بجلی چور پکڑے گئے جن میں سے دو فیسکو ملازمین بھی شامل ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ گزشتہ چند ماہ کے دوران منقطع کنکشن کے ڈیفالٹرز سے 53لاکھ روپے کے بقایا جات بھی وصول کئے گئے ہیں۔ اجلاس میں کمشنر سرگودہا ڈویژن محمود حسین نے بجلی چوری کے گواہوںاور شہادتوں کو مضبوط بنانے کیلئے عملہ کی تربیت کی ضرورت پر زور دیا جبکہ آر پی او سید خرم علی نے بجلی چوروں کو کیفر کردار تک پہچانے کیلئے خفیہ معلومات اور عدالتی فیصلوں کو تیز تر بنانے کی ضرورت زور دیا ۔مزید قومی خبریں
-
منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈائون کر رہے ہیں، اسلحہ کی نمائش کی اجازت نہیں ہوگی ، شرجیل انعام میمن
-
راولپنڈی،پتریاٹہ پولیس کی کارروائی ،ناجائز اسلحہ پرملزم گرفتار
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت ایپکس کمیٹی کا اجلاس
-
صوبائی وزیر صحت خواجہ عمران نذیر کی جناح ہسپتال آمد ،یورالوجی ٹرانسپلانٹ سنٹر کا دورہ کیا
-
گھریلو کنکشن کیلئے ایل این جی کی بنیاد پر ڈیمانڈ نوٹسز کی فیس مقرر
-
پنجاب کو مکمل طورپرپولیو فری بنانا ہمارا عزم، ویکسی نیشن مہم کی ذاتی طور پر مانیٹرنگ کررہی ہوں،مریم نواز
-
سید ناصرحسین شاہ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد
-
پیپلزپارٹی آزاد و خودمختار پریس کی حمایت کرتی ہے، جس کا جمہوری عمل کے فروغ میں کلیدی کردار ہے،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنر سندھ کامران ٹیسوری کے ہمراہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا آئی ٹی مارکی کا دورہ
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کی کراچی میں چینی قونصلیٹ آمد،چین کے قونصل جنرل سے ملاقات
-
مجرموں کی سرپرستی یا سہولتکاری کرنے والا کوئی بھی ہو اس کے ساتھ کوئی بھی رعایت نہیں برتی جائے گی، شرجیل میمن
-
وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت 31 ویں ایپکس کمیٹی اجلاس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.