بڑے بھائی کے بعد چھوٹے بھائی کو بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت مل گئی

منگل 15 جنوری 2019 19:53

بڑے بھائی کے بعد چھوٹے بھائی کو بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت مل ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) بڑے بھائی کے بعد چھوٹے بھائی کو بھی اسمبلی اجلاس میں شرکت کی اجازت مل گئی۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کے اراکین اسمبلی خواجہ سعد رفیق اور خواجہ سلمان رفیق پیرا گون ہائوسنگ سکینڈل میں نیب کی حراست میں ہیں ۔

(جاری ہے)

اس سے قبل سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے پروڈکشن آڈر جاری ہونے پر خواجہ سعد رفیق اسمبلی اجلاس میں شریک ہو رہے ہیں جبکہ پنجاب میں اسمبلی رولز میں ترمیم کے بعد سپیکر نے خواجہ سلمان رفیق کے پروڈکشن بھی جاری کئے جس کے بعد نیب کی جانب سے انہیں اسمبلی اجلاس میں شرکت کے لئے اسمبلی لایا گیا ۔