بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا

منگل 15 جنوری 2019 21:18

بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ،مقامی صرافہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جنوری2019ء) بین لاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ،مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں5ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1295ڈالرسے گھٹ کر1290ڈالر ہوگئی۔

(جاری ہے)

آل کراچی صراف اینڈ جیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں500 اوردس گرام سونے کی قیمت میں429روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی67400روپے سے گھٹ کر66900روپے اور دس گرام سونے کی قیمت57771روپے سے گھٹ کر57342روپے ہوگئی۔منگل کوچاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت880.00 اوردس گرام چاندی کی قیمت754.45روپے پرمستحکم رہی ۔