Live Updates

فواد چوہدری نے ق لیگ میں فارورڈ بلاک کے بیان پر مونس الہیٰ سے معافی مانگ لی

غلطی سے ق لیگ کا نام منہ سے نکل گیا تھا۔ وفاقی وزیر فواد چوہدری نے اپنے بیان پر ق لیگ کی قیادت سے معذرت کر لی

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 16 جنوری 2019 11:58

فواد چوہدری نے ق لیگ میں فارورڈ بلاک کے بیان پر مونس الہیٰ سے معافی ..
اسلام آباد(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-16 جنوری 2018ء) :وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کی جانب سے مسلم لیگ ق میں فارورڈ
بلاک بننے کا بیان سامنے آیا تھاجس پر مسلم لیگ ق کی طرف سے شدید رد عمل دیا گیا تھا ۔
اس حوالے سے پاکستان مسلم لیگ ق کے رہنما مونس الہیٰ کا اپنے ٹویٹر پیغام کہنا تھا کہ فوادچوہدری کابیان یقیناً حکومتی اتحاد کو ختم کردےگا۔

عمران خان اورپی ٹی آئی قیادت کووزراء کی تربیت کرنی چاہیے۔وزیراعظم کوچاہیے کہ فواد چوہدری کونظم وضبط سکھائیں۔
  تاہم اب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ فواد چوہدری نے اپنے بیان پر معافی مانگ لی ہے۔ میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے وفاقی وزیر فواد چوہدری نے رات گئے مونس الہیٰ کو معذرت کا ٹیکسٹ بھجوا دیا جس میں انہوں نے وضاحت پیش کرتے ہوئے کہا کہ غلطی سے ق لیگ کا نام منہ سے نکل گیا تھا۔

(جاری ہے)

فواد چوہدری نے اپنے بیان پر ق لیگ کی قیادت سے معذرت کر لی۔جب کہ دوسری جانب میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی وفاقی حکومت کی اتحادی جماعت بی این پی مینگل نے حکومتی اتحاد سے الگ ہونے کیلئے پہلا عملی قدم اٹھایا ہے۔ ذرائع کے مطابق بی این مینگل نے سینیٹ نشست میں حمایت نہ ملنے اور دیگر مطالبات پورے نہ ہونے پر حکومت سے الگ ہونے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ اس سلسلے میں بی این پی مینگل کے وفد نے منگل کے روز قومی اسمبلی میں اپوزیشن جماعتوں کے اجلاس میں شرکت کی۔ اس حوالے سے بی این پی مینگل کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کی حکومت نے ان کا ایک بھی مطالبہ پورا نہیں کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے ان کے 6 نکاتی ایجنڈا میں سے ایک بھی ایجنڈا پر عمل نہیں کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات