جیلوں میں بند قیدیوں کو ملنے والی عام معافی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، عاطف منصف جدون

بدھ 16 جنوری 2019 15:00

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ممبر ضلع کونسل شاہ مقصود عاطف منصف خان جدون آف بستی شیر خان نے کہا ہے کہ جیلوں میں بند قیدیوں کو ملنے والی عام معافی پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے، کافی عرصہ سے قیدیوں کی عام معافی نہیں لگ رہی جس کی وجہ سے انہیں شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

(جاری ہے)

ضلع کونسل اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ قیدیوں کو عید پر ملنے والی معافی اور دیگر عام معافی پر عمل درآمد کے حوالہ سے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں، بعض قیدیوں کی سزائیں پوری ہو چکی ہیں لیکن عام معافی نہ لگنے کی وجہ سے ان کی رہائشی نہیں ہو رہی۔

انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت فوری طور پر اس جانب توجہ دے تاکہ قیدیوں کو معاشرہ کا مفید شہری بنایا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :