Live Updates

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور ،ْ سماعت کل ہوگی

عدالت کو مطمئن کریں کہ نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہے ،ْ چیف جسٹس اطہر من اللہ کی درخواست گزار کو ہدایت

بدھ 16 جنوری 2019 15:06

وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کیلئے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 جنوری2019ء) اسلام آباد ہائیکورٹ نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے درخواست کی جلد سماعت کی استدعا منظور کرلی ،سماعت کل جمعرات کو ہوگی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس میاں گل حسن نے وزیراعظم عمران خان کی نااہلی کے لیے دائر پٹیشن کی جلد سماعت کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی اور درخواست گزار حافظ احتشام کی استدعا منظور کرلی۔

عدالت نے عمران خان کی نااہلی کی درخواست (آج) جمعرات کو سماعت کے لیے مقرر کرنے کا حکم دیا ہے۔درخواست گزار نے کہاکہ عمران خان نے اپنے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے ،بیٹی کو ظاہر نہیں کیا ۔ جس پر چیف جسٹس اطہر من اللہ نے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے عدالت انکوائری کیسے کرسکتی ہے چیف جسٹس اطہرمن اللہ نے درخواست گزار سے کہا کہ عدالت کو مطمئن کریں کہ نااہلی کی درخواست قابل سماعت ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات