اسسٹنٹ کمشنرکا 22 یونین کونسل کاہنگامی بنیادوں پر دورہ

بدھ 16 جنوری 2019 17:45

سرگودھا ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) ڈپٹی کمشنر سلوت سعید کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر سرگودہاعبداللہ خرم نیازی نے میونسپل کارپوریشن کی تمام 22 یونین کونسل کاہنگامی بنیادوں پر دورہ کیا اور وہاں صفائی کے انتظامات او رایم سی کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات کا تفصیلی جائزہ لیا ۔ انہوں نے اندرون شہر کے بازاروںمیںصفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیتے ہوئے انچارج سینٹری ورکر امجد کو دوگھنٹوں میں صفائی کو بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوںنے یوسی نمبر 2 اور یو سی نمبر 3 کے دو رے کے موقع پر عملہ صفائی کی کمی کا نوٹس لیتے ہوئے یو سی نمبر 4کے عملہ کو ہنگامی بنیادوں پر دونوں یونین کونسلوں کے عملہ کے ساتھ تعاون کرنے اور چونگی نمبر 9سے 47پل تک نہر کے دونوں اطراف صفائی کرنے کی ہدایت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے 47پل سے قینچی موڑ تک صفائی کی ناقص صورتحال کابھی نوٹس لیتے ہوئے صفائی کیلئے عملہ صفائی کی خصوصی ٹیم بھجوائی ۔

انہوں نے اسلام پورہ سے گل والا ریلوے لائن کے دونوں اطراف ‘ موہنی روڈ سے کچہری پھاٹک تک صفائی کا جائزہ لیا ۔ ان علاقوں میں 50سے 60 ڈمپر کوڑا کرکٹ کے ہنگامی سطح پر اٹھائے جارہے ہیں ۔ عبداللہ خرم نیازی نے سبزی منڈی ‘ علی پارک ‘ پائلٹ سکول ‘ جناح کالونی ‘ رحمت اللعالمین ہسپتال ‘ اولڈ سول لائن ‘ صادق ہسپتال روڈ ‘ بلاک نمبر23 ‘ گل والا ‘ حسین آباد کالونی ‘ نیو سٹیلائٹ ٹاؤن ‘ گجر روڈ ‘ فاطمہ جناح کالونی سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا اور وہاں سیوریج او رصفائی کی صورتحال کاجائزہ لیتے ہوئے 2دنوں کے اندران تمام علاقوں سے سیوریج کے معاملات کو بہتر بنانے اور کوڑا کرکٹ کے ڈھیروں کو ہنگامی سطح پر اٹھانے کی ہدایت کی۔