پی کے 77میں ٹرانسفارمرز اور بجلی سے متعلق دیگر درکار ضروریات کا جلد از جلد بندوبست ممکن بنایا جائے،کامران بنگش

بدھ 16 جنوری 2019 18:32

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 16 جنوری2019ء) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کے معاون خصوصی برائے سائنس و ٹیکنالوجی اور انفارمیشن ٹیکنالوجی کامران بنگش نے واپڈا حکام کو ہدایت کی ہے کہ پشاور شہر کے حلقہ پی کے 77میں ٹرانسفارمرز اور بجلی سے متعلق دیگر درکار ضروریات کا جلد از جلد بندوبست ممکن بنایا جائے۔ یہ ہدایات انہوں نے بدھ کے روز اپنے دفتر میں پشاور میں سپر نٹنڈنٹ انجینئر واپڈا پشاور سمیع اللہ بنگش سے ملاقات کے دوران دیں۔

(جاری ہے)

اس موقع پر معاو ن خصوصی کے حلقہ نیابت پی کے 77 پشاور سے تعلق رکھنے والے معزیز ین بھی موجود تھے انہوں نے اپنے ر ہائشی علاقوں میں واپڈا سے متعلق متعدد مسائل کے بارے میں معاون خصوصی کو آگاہ کیا اور ان کے حل کے لئے ان سے تعاون چاہا۔ وزیر اعلیٰ کے معاون خصوصی نے سپر نٹنڈ نٹ انجینئر واپڈا کو ہدایت کی کہ پی کے 77 میں واپڈا سے متعلق عوامی شکایات کا جلد از جلد ازالہ ممکن بنایا جائے اور جہاں جہاں پر ٹرانسفارمرز کی اپ گر یڈ یشن ، تنصیب اور تبدیلی ضروری ہے وہاں پر واپڈا حکام ہنگامی بنیادوں پر عوامی مشکلات کو حل کرنے کے لئے اپنی ذمہ داریاں پوری کریں۔ انہوں نے کہا کہ حلقہ کے رہائشی علاقوں میں بجلی تاروں اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کے لئے بھی اقداما ت اٹھائے جائیں ۔