وزیر اطلاعات و سیاحت مشتاق احمد منہاس کی سردار عامر الطاف کو قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد

جمعرات 17 جنوری 2019 02:00

مظفر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) آزادجموں وکشمیر کے وزیر اطلاعات و سیاحت راجہ مشتاق احمد منہاس نے سردار عامر الطاف کو قانون ساز اسمبلی کا ڈپٹی سپیکر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

(جاری ہے)

اپنے تہنیتی پیغام میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ سردار عامر الطاف پارلیمانی روایات کو آگے بڑھانے کے لیے اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے۔انہوں نے اس موقع پر ان کے حلقہ انتخاب پونچھ کے عوام کو بھی مبارکباد دی۔