اے پی پی حیدر آبادکی سینئر خاتون صحافی فرحت شیخ انتقال کر گئیں

قومی خبر رساں ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر قمراللہ چوہدری، صحافیوں اور عملے کا اظہار تعزیت

جمعرات 17 جنوری 2019 15:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان (اے پی پی) حیدر آباد سے منسلک سینئر خاتون صحافی فرحت شیخ جمعرات کی صبح حیدر آباد میں انتقال کرگئیں۔ ان کی عمر تقریباً 56 برس تھی، مرحومہ دمہ کے مرض میں مبتلا تھیں اور گزشتہ تین ہفتوں سے حیدر آباد کے نجی ہسپتال میں زیر علاج تھیں۔

(جاری ہے)

ان کی نماز جنازہ بعد نماز مغرب صدیق اکبر مسجد تلک چرہی حیدر آباد میں ادا کی جائے گی اور تدفین کنٹونمنٹ قبرستان میں کی جائے گی۔دریں اثناء قومی خبر رساں ادارے کے منیجنگ ڈائریکٹر قمراللہ چوہدری ، صحافیوں اور عملے نے فرحت شیخ کے انتقال پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔ ایم ڈی اے پی پی نے مرحومہ کے ادارے کے لئے خدمات کو سراہتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومہ کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبرجمیل عطا فرمائے۔اے پی پی ہیڈ آفس اسلام آباد میں (آج) جمعہ کو بعد نماز عصر مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :