انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنا نے والے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی کل عقیدت و احترام سے منائی جائے گی

جمعرات 17 جنوری 2019 15:10

انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنا نے والے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جنوری2019ء) اردو کے ممتاز افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کی برسی کل 18 جنوری بروز جمعہ کو ملک بھر میں انتہائی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔ اس موقع پر فیصل آباد سمیت مختلف شہروں میں خصوصی تقریبات ، کانفرنسز، سیمینارز، مذاکروں ، مباحثوں کا انعقاد کیا جائیگا جس میں سعادت حسن منٹو کی اردوادب اور افسانہ نگاری کے شعبہ میں طویل خدمات کوخراج عقیدت پیش کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

سعادت حسن منٹو 11مئی 1912ء کو غلام حسن منٹو امرتسری کے ہاں موضع سمبرالہ ضلع لدھیانہ بھارت میں پیداہوئے ۔انہوںنے انسانی نفسیات کو اپنا موضوع بنایا اور پاکستان بننے کے بعد یہاں منتقلی پر بھی افسانہ نگاری کا سلسلہ جاری رکھا ۔ انہوںنے قیام پاکستان کے بعد ٹوبہ ٹیک سنگھ ، کھول دو ، ٹھنڈا گوشت ، دھواں اور بو سمیت درجنوں شاہکار افسانے تخلیق کئے۔ سعادت حسن منٹو 18جنوری 1955ء کو 45 برس کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے کے باعث اس جہاں فانی سے کوچ کر گئے۔ مرحوم کی 64ویں برسی کے موقع پرالیکٹرانک میڈیا خصوصی پروگرامات نشر کرے گا جبکہ پرنٹ میڈیا میں بھی خاص مضامین کی اشاعتوں کااہتمام کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :