حکومت بے روزگاری کے خاتمے کو یقینی بنا کر نوجوانوں کو روزگار دے ،میر لیاقت لہڑی

بلوچستان کے وسائل کو قابل استعمال لا کر عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے ، قبائل رہنما

جمعرات 17 جنوری 2019 20:14

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) قبائلی و سیاسی رہنماء میر لیاقت لہڑی نے کہا ہے کہ حکومت بے روزگاری کے خاتمے کو یقینی بنا کر نوجوانوں کو روزگار دے تا کہ ان میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے بڑھتی ہوئی مہنگائی اور بے روزگاری نے لوگوں کی زندگی اجیرن بنا دی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے بد ھ کو علاقے کے مختلف وفود سے گفتگو کے دوران کیا میر لیاقت لہڑی نے کہا کہ بلوچستان کی سرزمین کو اللہ تعالیٰ نے قدرتی وسائل سونا ، چاندی ، کرومائنٹ ،کوئلہ سمیت دیگر معدنیات سے نواز رکھا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ ان وسائل کو قابل استعمال لا کر عوام کی فلاح و بہبود اور صوبے کی تعمیر و ترقی پر خرچ کیا جائے بڑھتی ہوئی بے روز گاری اور مہنگائی نے عوام کا جینا دوبھر کر رکھا ہے تعلیم یافتہ نوجوان ڈگریاں لیئے ہوئے روز گار کے حصول کیلئے دربدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ارباب اختیار کو ان کے مسائل اور مشکلات سے کوئی سروکار نہیں بے روزگاری سے تنگ آکر نوجوان نسل بے راہ روی کا شکار ہو رہی ہیں حکومت بلوچستان کی ہزاروں خالی اسامیوں پر میرٹ اور شفافیت کی بنیاد پر نوجوانوں کو روزگار دے کر صوبے سے بے روزگاری کو ختم کرے تا کہ بے روزگار نوجوانوں میں پائی جانے والی بے چینی ختم ہو سکے انہوں نے کہا کہ بلوچستا ن کے نوجوانوں میں ٹیلینٹ کی کوئی کمی نہیں ضرورت اس امر کی ہے کہ نوجوانوں کو اپنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مواقع ملنے چاہئے یہ ذمہ داری حکو مت وقت کی ہے اور وہ سنجیدگی کے ساتھ اس پر غور کر کے لوگوں کو روزگار دیں ۔

متعلقہ عنوان :