صوبائی وزیرِ میاں محمود الرشید کی زیر صدارت نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے سلسلہ میں پنجاب ٹاسک فورس کا پہلا اجلاس
جمعرات 17 جنوری 2019 22:54
(جاری ہے)
میاں محمود الرشید نے اجلاس کے شرکاء کو نیا پاکستان ہاؤسنگ سکیم کے پہلے مرحلے کی تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ لودھراں میں 1786، چشتیاں میں 2288 اور رینالہ خورد میں 1718 گھر تعمیر کیے جا رہے ہیں جس کے لیے اخبارات اور ٹی وی چینلز میں اشتہارات کے بعد درخواستوں کی طلبی آئندہ چند روز میں شروع کی جائے گی۔
سکیم کا باقاعدہ افتتاح فروری کے وسط میں وزیراعظم عمران خان کریں گے۔ دوسرے مرحلے میں چنیوٹ، بوریوالہ، مظفرگڑھ اور فیصل آباد پر کام شروع کیا جا رہا ہے۔ میاں محمود الرشید نے بتایا کہ مارچ تک پنجاب کے تقریباً 50 فیصد اضلاع میں نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ پر کام شروع کرنے کا عزم ہے۔ پرائیویٹ ڈیویلپرز کے ساتھ ملکر سستے گھروں کی تعمیر سے متعلق انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ایک عظیم منصوبہ ہے جس کے لیے حکومت پرائیویٹ ڈیویلپرز کے تعاون کی خواہاں ہے۔ پرائیویٹ سیکٹر کو ساتھ لے کر چلنا ہماری ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دیہات سے شہروں میں آنے کے رجحان سے شہروں میں آبادی کا بے ہنگم پھیلاؤ دیکھنے میں آیا ہے اس لیے پنجاب کے ہزاروں دیہات بھی نیا پاکستان ہاؤسنگ پراجیکٹ میں شامل کیے جا رہے ہیں۔ دیہی علاقوں میں گھروں کی تعمیر سے شہروں پر بوجھ کم ہو گا اور دیہی علاقوں کے لوگوں کو اپنے روزگار کے پاس رہائش میسر ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ روُرل ہاؤسنگ کے حوالے سے ایک ماڈل زیرِ غور ہے جسے مزید غور و خوض کے بعد فائنل کیا جائے گا۔ میاں محمود الرشیدنے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی دفعہ دیہی علاقوں کو قومی سطح کے ہاؤسنگ منصوبہ میں شامل کیا گیا ہے۔ اجلاس کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین فیڈرل ٹاسک فورس ضیغم رضوی نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں کی تعمیر ایک بڑا چیلنج ہے۔ گزشتہ حکومتوں نے بھی غریب کو چھت فراہم کرنے کے وعدے کیے لیکن پورے نہ کر سکے۔ یہاں تک کہ ہاؤسنگ کے حوالے سے قومی اور صوبائی سطح پر کوئی قابلِ عمل قانونی و انتظامی ڈھانچہ تک موجود نہیں تھا۔ عمران خان کا 50 لاکھ گھروں کا منصوبہ بے گھر افراد کے لیے امید کی کرن ہے۔ میاں محمود الرشید نے مزید کہا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کو ماحول دوست اور انرجی ایفی شینٹ بنانا بھی ہماری پلاننگ کا حصہ ہے تا کہ ماحول پر اس کے منفی اثرات سے بچا جا سکے۔مزید قومی خبریں
-
سیالکوٹ پولیس کی کارروائی،ناجائز اسلحہ کی نمائش پر 3 ملزمان گرفتار
-
سکول ٹیچر کو گھر کے باہر فائرنگ کر کے قتل اور خوبرو جوڑے کو گھر میں تیزدھار آلہ سے ذبح کر دیا گیا
-
پسند کی شادی کرنیوالی 22سالہ لڑکی کرنٹ لگنے سے جاں بحق، قتل کا خدشہ
-
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی صورتحال
-
برصغیر کے عظیم مجاہد ٹیپو سلطان کا225واں یوم شہادت4مئی کو منایا جائے گا
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
زرداری پی ٹی آئی ،ہمارے درمیان مفاہمت کا کردار ادا کرنا چاہیں تو خوش آمدید کہیں گے ‘ رانا تنویر حسین
-
مریم نواز کے پولیس یونیفارم پہننے کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست پرسماعت بغیر کارروائی ملتوی
-
ہمیشہ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ ہوں ، کوئی ڈیل نہ ہی کریں گے‘ خدیجہ شاہ
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.