مو جو د ہ حکو مت جا مع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ،بہت جلد عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچیں گے‘چوہدری محمد سرو ر

ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا تھا سابقہ حکو متوں کے ادوار کے معا شی حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ‘گور نر پنجاب

جمعرات 17 جنوری 2019 23:19

مو جو د ہ حکو مت جا مع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ،بہت جلد عام آدمی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جنوری2019ء) گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا ہے کہ موجو دہ حکو مت ملک کے معاشی حالات کو بہتر اور مستحکم کرنے کے لئے کو شاں ہے ،70سال سے ناقص پالیسوں کی وجہ سے ملک تباہی کے دھانے پر پہنچ گیا تھا سابقہ حکو متوں کے ادوار کے معا شی حالات کسی سے ڈھکے چھپے نہیں ہیں ،مو جو د ہ حکو مت جا مع حکمت عملی کے تحت کام کر رہی ہے ،بہت جلد عام آدمی تک اس کے ثمرات پہنچیں گے۔

اِن خیالات کا اظہار انہوں نے میلسی میں صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کی رہائش گا ہ پر میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔گورنر پنجاب نے کہا کہ ملکی برآمد ا ت میں اضافہ کیا جائے گا اوردرآمد ات میں کمی لائی جائے گی جس سے ملک کے معا شی حالات میں بہتری آئے گی اس وقت پاکستان کی برآمدات 20بلین ڈالر اور درآمدات 60بلین ڈالر ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ صنعتی تر قی کوفروغ دے کر 40بلین ڈالر کے فرق کو کم کیا جائے گا جس سے ملک تر قی کی راہ پر گامز ن ہو گااور مہنگائی میں بھی کمی آئے گی۔ گورنر نے کہا کہ ملک سے کرپشن کا خاتمہ کرنا حکومت کی اولین ترجیح ہے، لوٹ کھوسٹ کا جو پیسہ ملک سے با ہر لیا جا یا گیا ہے اسے واپس لائیں گے ۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی میں کمی کر کے عام لوگوں کو ریلیف فراہم کیا جا ئے گا۔

انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کو منظم طر یقے سے حل کیا جا رہا ہے اور آج ملکی حا لات سابقہ حکمرانوں کے ادوار کی نسبت بہتر ہیں۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ عوام نے تحر یک انصاف کو 5سال کا مینڈیٹ دیاہے لہذا تحر یک انصاف کو 5سال پورے کرنے کا موقع دیا جانا چا ہئے۔انہوں نے کہا کہ پینے کے صاف پانی کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے جس کے لئے جامع منصوبہ بندی کی جا رہی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل صنعت کو کم قیمت پر گیس فراہم کی جارہی ہے جس سے بہت بہتر ی آئے گی ۔گورنر نے کہا کہ صنعت کا پہیہ چلے گا تو روز گار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ماکستان کو جی ایس ٹی پلس کا درجہ دلانے میں اہم کر دار ادا کیا ۔گورنر نے کہا کہ لوگوں کے لئے 50لاکھ گھر تعمیرکئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم کی ہدایت پر گورنر ہاس کے اخراجات میں واضح کمی کر دی گئی ہے ۔

اس سے قبل گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانزیب خان کھچی اور ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی کی میلسی میں رہائش گاہ پر پہنچ کر ان کی والدہ کی وفات پراظہار تعزیت کیا ۔گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور نے کہا کہ اللہ تعالی مرحومہ کو اپنی جوار رحمت میں جگہ دے ،ان کے دراجات بلند کر ے، لواحقین کو صبر جمیل عطا کر ے اور اس صدمے کو حو صلے سے برداشت کرنے کی ہمت دے ۔

صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ جہانز یب خان کھچی اور ایم این اے اوورنگ زیب خان کھچی نے کہا کہ گورنر پنجاب نے اس مشکل گھڑی میں ہماری ڈھارس باندھائی۔اس مو قع پر ڈپٹی کمشنر وہاڑی عرفان علی کا ٹھیا ، ڈسٹرکٹ پو لیس آفیسر محمد عاطف اکرام ، ایڈ یشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ملک مشتا ق حسین نائچ، اسسٹنٹ کمشنر میلسی نعیم صادق اور دیگر ضلعی افسران اور معز زین علاقہ بھی مو جو د تھے ۔