حسن نثار،وزیر اعظم کے مشیر بننا چاہتے ہیں ؟؟؟
معروف صحافی و تجزیہ کار حسن نثار نے وزیر اعظم کو اشاروں کنایوں میں پیغام دے دیا
سید فاخر عباس جمعرات 17 جنوری 2019 22:10
(جاری ہے)
تاہم ابھی حکومت کی جانب سے بہت کچھ کئیے جانے کی ضرورت ہے ۔موجودہ حکومت سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہوں نے اقتدار میں آنے سے پہلے کسی بھی قسم کا ہوم ورک نہیں کیا جس کا خمیازہ قوم کو بھگتنا پڑ رہا ہے اور یہی سبب ہے کہ وہ تجزیہ کار اور صحافی بھی جو کبھی تحریک انصاف کا دم بھرتے تھے آج انکو شدید تنقید کا نشانہ بنارہے ہیں۔
انہیں میں سے ایک معروف صحافی حسن نثار ہیں۔حسن نثار نے نجی ٹی وی میں بات کرتے ہوئے کہا کہ اس حکومت کارکردگی دیکھ کر شدید ندامت ہوتی ہے۔مجھے لگتا تھا کہ یہ بابو لوگ ہیں انکو اندازہ ہوگا کہ ہوم ورک کی اہمیت کیا ہے مگر آج افسوس ہوتا ہے کہ انہوں نے کچھ بھی نہیں کیا۔انکا مزید کہنا تھا کہ میں جب جب ایسی باتیں سنتا ہوں ،جب جب یہ ٹاسک فورسز بناتے ہیں میرا خون کھولتا ہے اور میرے منہ سے مہذب گالیوں کے علاوہ کچھ بھی نہیں نکلتا۔ایک نجی ٹی وی پر بات چیت کرتے ہوئے انکا مزید کہنا تھا کہعمران خان کی ساری زندگی داو پر لگ چکی ہے۔یہ جو ماجھے ساجھے اکٹھے ہو گئے ہیں انکا کیا ہے ۔ان میں سے کوئی 2 پارٹیاں پھر کے آیا ہے اور کوئی 4 پارٹیوں کی خاک چھان آیا ہے ،انکا کیا ہے یہ تو کل کو کسی اور پارٹی میں چلے جائیں گے۔اسٹیک ہولڈر صرف اور صرف عمران خان ہے۔انکا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کی ایک پوری تاریخ ہے اور وہ بیک وقت خوش نصیب بھی ہیں اور بد نصیب بھی۔وہ ایک وقت میں گمنام کرکٹر تھا پھر شہرت کی بلندیوں کو چھوا۔پھر شوکت خانم آیا،اسکی زندگی تو کامیابیوں سے بھری پڑی ہے،۔اس نے ایک مری ہوئی پارٹی میں زندگی کی لہر دوڑا دی۔وہ ایک ماضی رکھتا ہے۔عمران خان کی ساری فتوحات لوگ بھول جائیں گے۔دس بیس سال بعد ہم ہوں نہ ہوں لوگ برے الفاظ میں عمران خان کے دور کو یاد کریں گے۔انکا کہنا تھا کہ ان للوں پنجووں کا کیا ہے۔عمران خان کی ساری زنندگی کی محنت داو پر لگ چکی ہے۔یہ فائنل روانڈ بڑے اہم ہوتے ہیں انہوں نے نپولین واٹر لو اور یلدرم جیسے بڑے ناموں کے ماتھے پر کلنک لگا دئیے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ یہ کامن سینس بھی استعمال نہیں کررہے۔یہ یاد رکھیں کہ یہ الٹا لٹک جائیں غیر ملکی سرمایہ کاری نہیں آئے گی۔کوئی برادر ملک ترس کھا کر چار پیسے لگا دے تو ٹھیک ورنہ ان لوگوں کی حرکتیں سب کچھ گنوا دیں گے۔اسی بات چیت کے دوران حسن نثار نے وزیر اعظم عمران خان کو اشاروں کنایوں میں بتایا کہ وہ انکو مشورہ دینے کے لیے تیار ہیں لیکن جب تک ان سے مشورہ مانگا نہیں جائے گا وہ مشورہ نہیں دیں گے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ میں نے کوئی مفت مشوروں کی فیکٹری نہیں لگا رکھی لیکن مجھ مشورہ مانگا گیا تو ضرور دوں ۔اس کے بعد کچھ حلقوں کا کہنا ہے کہ حسن نثار اشاروں کنایوں میں وزیر اعظم عمران خان کو بطور مشیر اپنی خدمات پیش کرنا چاہ رہے ہیں،حسن نثار کا مزید کیا کہنا تھا ویڈیو ملاحظہ کریں۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعلی خیبر پختوانخواہ کی اسلام آباد پر دھاوے کی دھمکی نہایت سنگین معاملہ ہے‘ سعد رفیق
-
پڑوسیوں میں مخاصمانہ رویہ رکھنے والے ممالک کی وجہ پاکستان کو مضبوط دفاعی صلاحیتوں کی ضرورت ہے ، امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان کا تقریب سے خطاب
-
لاہور ہائیکورٹ نے فواد چوہدری کو مزید7روز تک گرفتار کرنے سے روک دیا
-
شکار پور ، قبائلی تنازعے پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2خواتین سمیت3افراد جاں بحق
-
یہ تاثر غلط ہے کہ نواز شریف کا وزیراعظم بننے کا راستہ شہباز نے روکا ،سینیٹر عرفان صدیقی
-
پاکستان خطے میں ہمارااہم شراکت دار ہے ،تعاون مزید مضبوط کرینگے ،امریکہ
-
بھارت: بی جے پی کے اکلوتے مسلم اُمیدوار کون ہیں؟
-
قانون نافذ کرنے والے اداروں کی یونیفارم پہننا خلافِ قانون ہے،بیرسٹر سیف
-
مریم نواز کا پولیس یونیفارم پہننا معاملہ،اندراج مقدمہ کی درخواست پر پولیس سے جواب طلب
-
گھیراوٴ جلاوٴ اور مار دھاڑ کی گندی سیاست نہیں چل سکتی ہے، سعدرفیق
-
سٹاک مارکیٹ کی تیزی معاشی استحکام کی علامت ہیں،محمد اورنگزیب
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.