نیب: ڈی جی ریسکیوڈاکٹررضوان کی کرپشن کےخلاف انکوائری شروع
نیب کا ڈی جی ریسکیو اورمحکمہ داخلہ پنجاب کوخط، اہم ریکارڈ19جنوری تک طلب، ڈی جی ریسکیو پرکروڑوں کی کرپشن کا الزام ہے، نیب ذرائع
ثنااللہ ناگرہ جمعہ 18 جنوری 2019 15:15
(جاری ہے)
دوسری جانب قومی احتساب بیورو آرڈیننس کو کالعدم قرار دینے کے لیے اپیل کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں درخواست دائر کر دی گئی ۔
متفرق درخواست لائرز فائونڈیشن فار جسٹس کی جانب سے دائر کی گئی جس میں کہا گیا ہے کہ 12اکتوبر 1999ء کو ملک میں مارشل لا ء لگایا گیا،نیب آرڈیننس بننے کے 120 دن بعد غیر موثر ہو گیا تھا، نیب کا قانون اٹھارویں ترمیم کے بعد ختم ہو چکا ہے۔درخواست گزار کے مطابق نیب قانون کے ذریعے ہزاروں افراد کو گرفتار کیا گیا ہے،سینکڑوں افراد کو اس قانون کے تحت جیلوں میں ڈالا گیا ہے۔معزز عدالت سے استدعا ہے کہ سپریم کورٹ مفاد عامہ کے اس کیس کو جلد سماعت کے لیے مقرر کرے اور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔ مزید برآں چیف جسٹس لاہو رہائیکورٹ جسٹس محمد شمیم خان نے سیاستدانوں، بیورو کریٹس سمیت دیگر شخصیات کی نیب کیخلاف کی درخواستوں کی سماعت کیلئے بنچ تحلیل ہونے کے بعد نیا بنچ تشکیل دیدیا ۔چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ نے 9جنوری کو جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور جسٹس علی باقر نجفی پر مشتمل بنچ تشکیل دیا تھا مگر ایک ہفتے کے بعد ہی بنچ کو تحلیل کر دیا گیا ہے۔اب چیف جسٹس سردار محمد شمیم خان نے نیا بنچ تشکیل دے دیااور جسٹس علی باقر نجفی کی جگہ جسٹس مرزا وقاص رئوف کو بنچ میں شامل کر دیا گیا۔جسٹس ملک شہزاد خان اور جسٹس مرزا وقاص راؤف پر مشتمل بنچ 21 جنوری سے مقدمات کی سماعت کریگا۔مزید اہم خبریں
-
9 مئی کو ایک سال گزر گیا، ہمارے پاس سب کے خلاف ثبوت موجود ہیں
-
میرے ملک کے محافظوں آپ نے ملکی سالمیت تباہ کردی خودداری داؤ پر لگا دی
-
خدا کی قسم! پختونخواہ میں گورنر راج لگایا تو ہم گورنرہاؤس پر قبضہ کرلیں گے
-
گندم ڈیلرز نے زمینداروں اور کسانوں کو لوٹنا شروع کردیا
-
جس نے 9 مئی کروایا ہے مجھے ان کے گھروں کا اور بچوں کا بھی پتہ ہے
-
انتشاری گروہ کا بیج کس نے بویا اور کس نے اسے پروان چڑھایا جاوید لطیف
-
حکومت نئی اتھارٹیز قائم کرکے وفاق پر مزید بوجھ ڈال رہی ہے، رضا ربانی
-
9 مئی کا سیاہ باب رقم کرنے والوں سے کوئی سمجھوتہ ہوگا نہ ڈیل، جنرل عاصم منیر
-
الجزائر سے گوانتانامو بے کے سابقہ قیدی کی رہائی کا مطالبہ
-
خدا کے لئے ہماری فوج کو بچالیا جائے ، ڈاکٹرعارف علوی
-
پرویز خٹک نے مجھے کہا تھا قمر باجوہ کہہ رہا عمران خان سے کہو مجھے 6 مہینے کی ایکسٹینشن دو
-
شہداء اور ان کے اہلخانہ یا ادارے کی بے حرمتی کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دی جائے گی،9 مئی کے منصوبہ سازوں، سہولت کاروں اور مجرموں کو ملکی قانون کے مطابق انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا، آرمی چیف سید ..
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.