کے سی سی آئی کے وفد کی وزیرمملکت برائے ریونیو سے ملاقات، فائلرز کیلئے نقد رقم نکالنے پر ودہولڈنگ ٹیکس ختم کرنے پرآمادہ ہوگئے
جمعہ 18 جنوری 2019 17:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہاکہ وزیرمملکت نے مینوفیکچررز،مقامی تاجروں کی جانب سے استعمال شدہ کیپیٹل گڈز،ٹیکسٹائل مشینری کی فروخت پر سیلز ٹیکس اور ودہولڈنگ ٹیکس واپس لینے پر اتفاق کیا اور آنے والے فنانس بل میں کمرشل امپورٹرز کے لیے فائنل ٹیکس ریجم ( ایف ٹی آر) کو بحال کرنے اور ریٹرنز تاخیر سے جمع کروانے پر سیکشن214ڈی کے تحت لازمی آڈٹ کے نوٹسز کو واپس لینے پر بھی آمادگی ظاہر کی۔
سیلز ٹیکس ایکٹ کے سیکشن37،37اے، 37بی،38،40،40بی کے تحت اختیارات کم سے کم ممبر ایف بی آر اور اس کے اوپر کے افسران سے منظوری کے بعد استعمال کئے جائیںگے جبکہ کسی بھی قسم کی کارروائی متعلقہ چیمبرز و ایسوسی ایشن کے نمائندوں کی موجودگی میں کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ وزیرخزانہ اسد عمر نے آمادگی ظاہر کی تھی کہ ایمنسٹی اسکیم کی مقررہ تاریخ کے دوران اپنے ظاہر کیے گئے اثاثوں پر ٹیکس اور جرمانے کی ادائیگی کرنے والوں کے ایسے کیسز جن میں ایمنسٹی کی تاریخ گزرنے کے بعد تیکنیکی وجوہات کے باعث ادائیگیاں مقررہ تاریخ گزرنے کے بعد موصول ہوئیں انہیں ایمنسٹی کے تحت درست سمجھتے ہوئے قبول کیا جائے گا اور اس بات کی یقین دہانی کروائی گئی کہ یہ تجویز منی بجٹ میں شامل کی جائے گیجس پر وزیرمملکت نے آمادگی کا اظہار کیا۔مزید برآں اس بات پر اتفاق کیاگیا کہ انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 148 I، سب سیکشن7،شق ڈی کے تحت بڑے درآمدی ہاوسز کو استثنیٰ واپس لیتے ہوئی6 فیصد ودہولڈنگ ٹیکس و دیگر ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے گی۔اجلاس میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ ایسے اے اوپیز اور افرادجن کے ٹرن اوور کی رقم20 کروڑ روپے سے زائد ہوگی انہیں ودہولڈنگ ایجنٹس تصور کیا جائے گا جبکہ 20 کروڑ روپے سے کم ٹرن اور والوںکی2013سے قبل کی حیثیت کو بحال کیا جائے گا۔قائمقام صدر نے کہاکہ کے سی سی آئی کی جانب سے تمام تجاویز معیشت کے وسیع تر مفاد میں دی گئی ہیں جن سے ٹیکس نظام میں بگاڑ کے خاتمے، کاروبار کرنے کے سہل بنانے اور ریونیو میں اضافے کو یقینی بنانے میں مددملے گی۔انہوں نے امید ظاہر کہ ان تمام تجاویز پر اعمل درآمد کیا جائے گا جس پر وزیرمملکت اور وزیرخزانہ نے مختلف اجلاسوں کے دوران پہلے ہی آمادگی ظاہرکرچکے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹائون کا دورہ ، غیر تسلی بخش جوابات پر ڈائریکٹر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر کوعہدوں سے ہٹانے کے احکامات
-
سعودی عرب کی پاکستان کو مزید سرمایہ کاری کی یقین دہانی
-
ایلون مسک بھارت کا دورہ منسوخ کر کے چین پہنچ گئے
-
نائب وزیراعظم اوروزیرخارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات
-
صاحبزادہ حامد رضا کا پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ
-
وزیرداخلہ کا پاسپورٹ آفس کا دورہ، ’دیواریں بھی پیسے مانگتی ہیں‘ شہریوں کی دہائی
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.