جسٹس ہیلپ لائن کی دوسری وومن لائرز کانفرنس خواتین وکلاء کو بااختیار بنانے میں اہم کردار ادا کرے گی،بلاول بھٹوزرداری

جمعہ 18 جنوری 2019 20:46

جسٹس ہیلپ لائن کی دوسری وومن لائرز کانفرنس خواتین وکلاء کو بااختیار ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری نے کہا ہے کہ جسٹس ہیلپ لائن کی عوام کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے لاء اسٹوڈنٹس ،وومن لائرز اور جوڈیشل ماہرین کی تربیت کے لیے کانفرنسوں کا انعقاد خوش آئند قدم ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہائوس میں جسٹس ہیلپ لائن کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ سے ملاقات کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے انہیں نیشنل جوڈیشل کانفرنس ،فرسٹ اسٹوڈنٹس لاء کانفرنس سیکنڈوومن لائرز کانفرنس کے سلسلے میں کارکردگی سے آ گاہ کرتے ہوئے انہیں کراچی میں 7مارچ کو دوسری وومن لاء کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں دعوت نامہ پیش کیا ۔بلاول بھٹوزرداری نے انکی قانون کے طلباء کے شعبے میں خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت کانفرنس کے انعقاد میں انکی بھرپور معاونت کرے گی ۔