ایران کی جانب سے فائر کیئے جانے والے 4 مارٹر گولے پاکستان حدود میں چاغی کے قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے ،تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں

جمعہ 18 جنوری 2019 21:48

ایران کی جانب سے فائر کیئے جانے والے 4 مارٹر گولے پاکستان حدود میں چاغی ..
کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 جنوری2019ء) ایران کی جانب سے فائر کیئے جانے والے 4 مارٹر گولے پاکستان حدود میں چاغی کے قریب گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی یہاں آمدہ اطلاعات کے مطابق گزشتہ روز ایران کی سرحدی حدود سے فائر کیئے جانے والے مارٹر کے 4 گولے پاکستان سرحدی علاقے چاغی میں تالات کے مقام پر گر کر زور دار دھماکوں سے پھٹ گئے واقع کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تفتان سبحان دشتی اور دیگر عملے نے لیویز کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے بتایا جاتا ہے کہ فائر ہونے والے 2 مارٹر گولے کجھور کے درختوں میں لگنے سے وہ جل گئے تا ہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی مارٹر گولے فائر ہونے سے علاقے کے لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ایران کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ اور مارٹر گولے فائر کرنے پر پاکستان سرحدی احکام کا شدید احتجاج کیا یاد رہے کہ اس سے قبل بھی ایرانی حدودسے پاکستان حدود میں متعدد بار سرحد کی خلاف ورزی کرتے ہوئے مارٹر گولے فائر کیئے گئے جس سے متعدد انسانی جانیں ضائع ہوئیں اور درجنوں لوگ زخمی ہوئے ۔