لاہور میں زیر زمین پانی کا لیول 135فٹ تک ہے،پنجاب پبلک سروس میں میرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کی جا رہی ہے،
انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہتری لائی جا رہی ہے وزراء کا پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں اظہار خیال
جمعہ 18 جنوری 2019 23:35
(جاری ہے)
عظمی زاہد بخاری کے ضمنی سوال کے جواب میں صوبائی وزیر نے بتایا امسال مون سون کے موسم میں معمول سے کم بارشیں ہوئی ہیںجس کی وجہ سے زمینداروں کی فصلوں کا بھی نقصان بہت کم ہوا ۔
مسلم لیگ (ن) کے رکن سمیع اللہ خان نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا حکومتی وزرا ء چیئر سے مخاطب ہونے کی بجائے اپوزیشن کو مخاطب کرکے بات کرتے ہیں یہ طریق کار درست نہیں ہے،وزرا ء ہائوس کے تقدس کا خیال کریں اگر میڈیا میں ایوان کے مچھلی منڈی بننے کی خبریں آتی ہیں تو پھر درست ہی لکھا جاتا ہے۔اس کے جواب میں صوبائی وزیر پراسیکیوشن چوہدری ظہیر الدین نے کوئی وزیر چیئر کی اجازت کے بغیر بات نہیں کرتا ،سمیع اللہ خان پوائنٹ سکورنگ کررہے ہیں ،تمام وزرا ء چیئر سے ہی مخاطب ہوتے ہیں ۔لیگی رکن شیخ علائو الدین نے نقطہ اعتراض پر بات کرتے ہوئے کہا چونیاں جمبر روڈ سابقہ دور حکومت میں بننا شروع ہوا لیکن موجودہ حکومت نے آتے ہی اس پرکام روک دیا ،چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کا کام بھی رک چکا ہے۔صوبائی وزیر وزیر قانون راجہ بشارت نے پبلک سروس کمیشن پنجاب کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا پنجاب پبلک سروس میں سفارشی کلچر کا خاتمہ کردیا ہے اورمیرٹ کی بنیاد پر تعیناتی کی جا رہی ہے،انفارمیشن اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں بہتری لائی جا رہی ہے۔ایجنڈا مکمل ہونے پر چیئر مین میاں شفیع نے اجلاس پیر کی دوپہر تین بجے تک ملتوی کردیا۔مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کی پہلی بار ’مس یونیورس‘ مقابلے میں ممکنہ شرکت
-
وزیراعظم شہبازشریف نے ٹیکس چوری روکنے کا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم فراڈ قراردیدیا
-
توانائی پر پاک ایران تعاون موجود ہے، اپنی ضروریات کیلئے امریکا سے بھی رابطے میں ہیں،پاکستان
-
وزیراعظم 28 اپریل کو سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم اور4 مئی کو گیمبیا میں او آئی سی سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے،ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ کی ہفتہ وار پریس بریفنگ
-
شہداء کے اہلخانہ میرے دل کے بہت قریب ہیں ، ایک شہید کا داماد ہوں، وزیرداخلہ محسن نقوی
-
قوم کو غلامی کی زنجیروں میں جکڑنے والوں سے کوئی ڈیل نہیں کروں گا
-
ہماری آزادی میں ایک جنگل کا بادشاہ حائل ہے
-
وزیر داخلہ محسن نقوی کا اسلام آباد پولیس خدمت مرکز 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایف بی آر، وزارت داخلہ کو تیل کی اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت
-
ن لیگ پنجاب نے نو از شریف کو پارٹی کی قیادت دوبارہ سنبھالنے کی درخواست کر دی
-
روپیہ مستحکم رکھنے کیلئے اسٹیٹ بینک نے مارکیٹ سے 5 ارب ڈالر خریدے
-
پابند سلاسل خواتین کیلئے ریلی نکالنا چاہتے ہیں، یہ قیدی وین کے دروازے کھولے کھڑے ہیں، عمرایوب
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.