معروف بھارتی کامیڈین کپل شرما اور سنیل گروور کے درمیان تعلقات پر جمی برف پگھلنے لگی
فلم ’بھارت‘ کی شوٹنگ کے بعد سنیل ایک بار پھر کپل شرما شو میں ’ڈاکٹر مشہور گولاٹی اور رنکو بھابھی‘ کے روپ میں نظر آئینگے،بھارتی میڈیا
ہفتہ 19 جنوری 2019 11:40
(جاری ہے)
حال ہی میں سنیل گروور ایک نئے شو ’کان پور والے کھرانہ‘ کیساتھ ٹی وی پر جلوہ گر ہوئے ہیں لیکن کپل شرما کے ’دی کپل شرما شو ‘ سیزن ٹو کے شروع ہونے کے بعد اس شو کی بھی ٹی آر پی گرگئی ہے۔
سنیل گروور نے سلمان خان کیساتھ فلم ’بھارت‘ بھی سائن کر رکھی ہے جس کی شوٹنگ کے باعث ان کا شو بھی آف ایئر کردیا گیا ہے لیکن دوسری طرف کپل شرما اور سنیل گروور کے تعلقات پر جمی برف پگھلنا شروع ہوگئی ہے جس کا اظہار سوشل میڈیا پر دونوں اداکاروں کی جانب سے تہنیتی پیغامات بنے ہیں۔گزشتہ دنوں کپل شرما نے والدہ کی سالگرہ پر ان کی مسکراتی ہوئی تصویر پوسٹ کرکے مبارکباد دی تھی جس پر سنیل نے بھی ان کی والدہ کو مبارکباد کا پیغام دیا جس کے جواب میں کپل شرما نے سنیل کا شکریہ ادا کیا۔یہی نہیں کپل شرما نے اپنی شادی میں بھی سنیل گروور کو دعوت دی تھی لیکن پیشہ وارانہ مصروفیات کے باعث وہ شرکت نہ کرسکے تھے تاہم انہوں نے سوشل میڈیا پر شادی شدہ جوڑے کیلئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا تھا۔دوسری جانب سنیل گروور کا نیا شو ’کان پور والے کھرانا‘ بند ہونے کے بعد ان کی کپل شرما کے شو میں واپسی کی چہ مگوئیاں کی جارہی ہیں۔ بھارتی میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ فلم ’بھارت‘ کی 35 روزہ شوٹنگ کے بعد سنیل ایک بار پھر کپل شرما شو میں ’ڈاکٹر مشہور گولاٹی اور رنکو بھابھی‘ کے روپ میں نظر آئینگے۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
پنجاب میں ڈرامہ کوئین کی نئی قسط ریلیز ہوگئی
-
مریم نواز کو پولیس وردی میں دیکھ کر نور بخاری گرویدہ ہوگئیں، تعریف کئے بغیر نہ رہ سکیں
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی، ابرار الحق کا انکشاف
-
کترینہ کیف کیساتھ فلم کی آفر ہوئی تھی‘ ابرار الحق کا انکشاف
-
اللہ نے مریم نواز کو بہت حسین بنایا ہے، کیمرہ انکی خوبصورتی کیساتھ انصاف نہیں کرتا‘ نور بخاری
-
اداکار و فلمسازنعیم ہاشمی کی48ویں برسی (کل)منائی جائے گی
-
سب کچھ ہونے کے باوجود افسردہ رہتی ہوں ، امریکی گلوکارہ بلی ایلش
-
وجے دیورا کونڈا اپنے سیکیورٹی گارڈ کی شادی میں پہنچ گئے
-
اداکارہ ایمن خان کی ہمشکل سوشل میڈیا صارفین کی تنقید سے تنگ آگئیں
-
عاصم اظہر نے اپنی تمام پوسٹیں ڈیلیٹ کر کے انسٹاگرام پر سب کو انفالو کردیا
-
سادہ چیزوں میں رومانس مجھے زیادہ متاثر کرتا ہے، صنم جنگ
-
اداکارہ ایشا دیول کا اداکار فردین خان کی فلمی دنیا میں واپسی پر خوش آمدید
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.