باچا خان نے زندگی کی آخری سانس تک امن اور بھائی چارے کا پیغام دنیا کو دیا‘ جہانگیر امان

ہفتہ 19 جنوری 2019 13:21

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) پختون سٹو ڈنٹس فیڈریشن مردان کے سابق صدر جہانگیر امان نے کہا ہے کہ24جنوری کوعوامی نیشنل پارٹی کے زیر اہتمام باچا خان، ولی خان کی برسی تقریبات پورے ضلع مردان میں ہو گا، اے این پی کے مرکزی وصوبائی قائدین باچا خان اور ولی خان کو ان کی تاریخی خدمات اور قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کریں گے، برسی کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ باچا خان نے زندگی کی آخری سانس تک امن اور بھائی چارے کا پیغام دنیا کو دیا اور اُن کی پارٹی بھی اپنے قائدین کے دکھائے گئے راستے پر چل رہی ہے جو عدم تشدد پر پختہ یقین رکھتی ہے۔