کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی

ہفتہ 19 جنوری 2019 14:14

کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 جنوری2019ء) کاؤنٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی۔میڈیا رپورٹ کے مطابق کائونٹرٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) پنجاب نے انتہائی مطلوب 22 خطرناک دہشتگردوں کی فہرست جاری کردی، جن میں 18 دہشتگردوں کے سرپرانعامی رقم بھی مقررکررکھی گئی ہے۔ دہشتگردوں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے سے 2 لاکھ روپے تک ہے۔

(جاری ہے)

انتہائی مطلوب دہشتگردوں کی فہرست مرتب کرنے کا مقصد ان کی گرفتاری میں شہریوں سے مدد لینا ہے۔فہرست میں سب سے خطرناک دہشتگرد مطیع الرحمان عرف صمد سیال ہے جس کے سرکی انعامی رقم 1 کروڑ روپے مقررہے، دوسرا انتہائی خطرناک دہشت گرد قاری احسان الحق عرف شاہد ہے جس کا تعلق کالعدم لشکرجھنگوی سے ہے جب کہ فہرست میں بے نظیربھٹوشہید، سابق صدرجنرل ریٹائرڈ پروزمشرف، سابق وزیراعظم شوکت عزیز، سابق وزیرداخلہ شجاع خانزادہ حملہ کیس میں مطلوب دہشتگرد شامل ہیں۔