حکومت پاکستان کا ملک میں ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کے کاروبار پر پابندی لگانے کا فیصلہ
ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کے کاروبار پر عملی طور پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا
سمیرا فقیرحسین ہفتہ 19 جنوری 2019 17:47
(جاری ہے)
حکومت کا ماننا ہے کہ اس فیصلے سے کار ساز انڈسٹری کو فروغ ملے گا۔ اس فیصلے سے بیرون ملک موجود کمپنیوں کے اسٹیک ہولڈرز، جو پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے اور کارخانے لگانا چاہتے ہیں، کی حوصلہ افزائی بھی ہو گی۔
اس سلسلے میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا ایک اجلاس ہوا جس میں یہ فیصلہ کیا گیا۔ فیصلے کے تحت گفٹ اسکیم یا پرسنل بیگیج کے تحت بیرون ملک سے گاڑیاں منگوانے کی اسکیم ختم کر دی جائے گی ۔ گاڑیوں کی آمد کو روکنے کے لیے یہ شرط عائد کی گئی ہے کہ گاڑی منگوانے والے کو گاڑی کی قیمت خود اپنے اکاؤنٹ سے ادا کرنا ہو گی۔ ان گاڑیوں کو منگوانے کے لیے جو پیسہ بھیجا جاتا تھا وہ سرکاری طور پر نہیں بھیجا جاتا تھا بلکہ ہنڈی کے ذریعے رقم منتقل کی جاتی تھی۔ ایک اندازے کے مطابق ہر سال اس کاروبار کے لیے پاکستان سے ایک ارب ڈالر بیرون ملک جاتا تھا۔ ایک رپورٹ کےمطابق پاکستان میں 75 سے 80 ہزار گاڑیاں آتی تھیں۔ جن پر فی گاڑی دس ہزار ڈالر باہر بھیجے جاتے تھے۔ لیکن یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ان گاڑیوں کی آمد سے حکومت کو ٹیکسز کی مد میں زبردست آمدن ہوتی تھی اور تقریباً سو ارب روپے کا ٹیکس حکومت کو ملتا تھا لیکن اس کاروبار پر پابندی عائد کرنے سے حکومت کو سو ارب روپے کا نقصان بھی ہو گا۔ موجودہ قوانین کے مطابق بیرون ملک مقیم پاکستانی گفٹ اسکیم کے تحت پاکستان کے اداروں کو گاڑیاں بھجوا سکتے ہیں لیکن وزارت تجارت کے مطابق ری کنڈیشنڈ گاڑیوں کے کاروبار کرنے والے اب اس قانون کا استعمال نہیں کر سکیں گے۔ اور اس کی آڑ میں ایک پاسپورٹ پر کئی کئی گاڑیاں منگوا کر مارکیٹ میں فروخت کرنے کا سلسلہ بھی ختم ہو جائے گا۔مزید اہم خبریں
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.