مری،گیس لیکج کے باعث دم گھٹنے سے چھ سیاحوں کی حالت غیر،ہسپتال منتقل

ہفتہ 19 جنوری 2019 23:20

مری ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 جنوری2019ء) مری شہر کے معروف کاروباری مرکز موٹر ایجنسی کے ایک ہوٹل میں گیس لیکج کے باعث رہائش پذیر چھ سیاحوں کی دم گھٹنے کے باعث حالت غیر ہو گئی جنہیں ریسکیو1122 نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈ کواٹر ہسپتال منتقل کر دیا۔

(جاری ہے)

گزشتہ رات موٹر ایجنسی پر واقع ایک نجی ہوٹل میں قیام پذیر ملتان سے تعلق رکھنے والے چھ نوجوان سیاح سردی سے بچنے کیلئے کمرے میں ہیٹر جلا کر سو گئے جبکہ کمرے میں گیس لیکج کے باعث ان کی حالت غیر ہو گئی ،جس کی اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر تمام متاثرہ افراد جن میں جمشید ،عبداللہ ،فدا سلیم، سعد ، سفیان اور فہد شامل ہیں کو فوری طور پر ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو منتقل کر دیا جہاں وہ زیر علاج ہیں ۔