علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2019ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے

اتوار 20 جنوری 2019 12:00

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں سمسٹر بہار 2019ء کے داخلے یکم فروری سے شروع ہوں گے۔

(جاری ہے)

ڈائریکٹر شعبہ داخلہ سید ضیاء الحسنین کے مطابق یونیورسٹی کسی بھی پروگرام میں داخلے کے خواہشمند افراد کو نزدیک ترین مقامات پر سہولت فراہم کرنے کے لئے ملک بھر میں تحصیل کی سطح پر1500 ’’پراسپکٹس سیل پوائنٹس‘‘ قائم کرے گی اور ان تمام سیل پوائنٹس کے ایڈریسز یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر فراہم کئے جائیں گے، اس کے علاوہ تمام پروگراموں کے پراسپکٹس اور داخلہ فارم یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر بھی دستیاب کر دیئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ سمسٹر بہار 2019ء کے داخلے پاکستان کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور شمالی علاقہ جات میں یکم فروری 2019ء سے ایک ساتھ شروع ہوں گے جن میں میٹرک سے پی ایچ ڈی تک تمام پروگرامز کے علاوہ شارٹ ٹرم کورسز، زرعی اور ٹیکنیکل کورسز کے اور تربیت اساتذہ پروگرامز شامل ہوں گے۔