بغیر ٹکٹ سفرکرنے والوں کو صرف جرمانے نہیںہوں گے،آئندہ ماہ سے سزائیںبھی دیں گے، شیخ رشید احمد
ایک ماہ کے اندرتھل ایکسپریس بحال کرنے کااعلان،ہرٹرین کے ساتھ خواتین کے لئے بوگیاں لگائی جائیں گی ، وفاقی وزیرریلوے کی میڈیا سے بات چیت
اتوار 20 جنوری 2019 15:50
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ میں بے خبرنہیں بلکہ باخبروزیر ہوں ۔ہمارے پاس فنڈزکی کمی ہے میں وزیرخزانہ اسدعمرکامشکورہوں کہ انہوںنے پنشن کے فنڈز اورتنخواہوں کے فنڈز بحال کردیئے ہیں ۔
ریلوے ٹریک اورسگنل کے حالات برے ہیںجنہیں بہتربنایاجارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ چارماہ کے دوران ملتان سے مسافروں کی تعداد میں چالیس فیصد اضافہ ہواجو خوش آئندہے ۔یکم فروری تا28فروری ہم صفائی مہم چلائیںگے اورایک ماہ کے دوران مجھ سمیت تمام افسران ٹریک پررہیں گے اوربغیرٹکٹ سفرکرنے والوں کو اب جرمانے نہیں بلکہ سزائیں دی جائیں گی۔عوام ہمارے ساتھ تعاون کریں اورقوم درست ٹریک پرآجائے ۔انہوںنے کہاکہ اس ایک مہینے کے دوران میں خود اپنے خرچ پرہیلی کاپٹرکے ذریعے بھی دورہ کروں گااورچھاپے ماروں گا ۔انہوںنے کہاکہ بغیر ٹکٹ سفرکرنابھی کرپشن اورملک وقوم کولوٹنے کے مترادف ہے۔ایک سوال کے جواب میںانہوںنے کہاکہ ہم چودہ سال بعدباپردہ خواتین کی سہولت کے لئے ہرٹرین کے ساتھ ایک لیڈیزکوچ لگارہے ہیں تاکہ باپردہ خواتین اپنی فیملی کے ہمراہ آسانی سے سفرکرسکیں،ہم ایک وی وی آئی پی ٹرین بھی چلائیں گے جس میںفائیوسٹار سہولتیں دی جائیں گی ۔اس کاٹکٹ مہنگاہوگالیکن جواعلیٰ سہولتیںہم دیںگے عوام اس کیلئے رقم اداکرنے کوتیارہے ۔انہوںنے کہاکہ میں وزیراعظم کے پاس بھرتیوں کامعاملہ لے کرجائوں گے کہ ہمارے پاس چندہزار اسامیوں کیلئے دس لاکھ درخواستیں آئی ہیں ،گینگ مین ،گیٹ مین کی کلاس فوراسامیوںکیلئے بی اے پاس لاکھوں نوجوانوںنے درخواستیں دی ہیں ۔صرف راولپنڈی میں ایک ہزاراسامیوں کیلئے تین لاکھ درخواستیں آئی ہیں۔انہوںنے کہاکہ ہم بیس نئی ٹرینیں چلاچکے ہیں اورمزید ٹرینیںبھی چلائیں گے ۔تھل ایکسپریس کا8سال بعد دوبارہ اجراء کیاجارہاہے ۔ہمارے پاس ایک بھی کوچ نہیں ہے لیکن ایک ماہ کے اندر یہ ٹرین چلائی جائے گی اورنئی کوچیں آنے پران پرانی کوچزکوتبدیل کردیاجائے گا۔انہوںنے کہاکہ میںنے 230نئی کوچز کاٹینڈرکینسل کردیاہے اوراب ان کاٹینڈر دوبارہ دیاجائے گا۔مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.