گذشتہ ہفتے کے دوران گشت ملزمان کے قبضہ سی25 پسٹلز،2 رائفلزاور270 گولیاں برآمد کی گئیں، ایس پی ڈولفن

اتوار 20 جنوری 2019 15:50

لاہور۔20 جنوری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 جنوری2019ء) ڈی آئی جی آپریشنز لاہور محمد وقاص نذیرنے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کے اہلکاروں کوموثر پٹرولنگ کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کرنے کی ہدایت کی ہے،ایس پی ڈولفن سکواڈ لاہور بلال ظفر نے ڈولفن سکواڈ اور پولیس ریسپانس یونٹ کی گذشتہ ہفتے کی کارکردگی سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ جوانوں نے دوران گشت ملزمان کے قبضہ سے 25پسٹلز،2 رائفلزاور270 گولیاں برآمد کیں،ڈولفن سکواڈاور پی آر یو کے کرائم فائٹرز نے ملزمان کے قبضہ سے 400گرام چرس اور584لیٹر شراب برآمد کی اور شہر کے مختلف علاقوں میں کمیونٹی پولیسنگ کو فروغ دیتے ہوئے 527 افراد کی مدد کی۔

دوران پٹرولنگ21 ہزار178سے زائد گاڑیوں،1لاکھ 78ہزار سے زائد موٹر سائیکلوں،1 لاکھ 14 ہزار480 سے زائد اشخاص کی چیکنگ عمل میں لائی گئی جبکہ 11وہیکلز ،528موٹر سائیکلیں اور215اشخاص کو کوائف نامکمل ہونے پر حراست میں لیا گیا، جعلی نمبرپلیٹس کے خلاف کارروائی کرئے ہوئے 03کاریںاور 10موٹرسائیکلوں کے خلاف کارروائی عمل میں لاکر مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

ہیلپ لائن 15 پر موصولہ تمام1321کالز پر فوری ریسپانس عمل میں لایاگیا، دوران کارروائی 62 موٹر سائیکلیں2موبائل فونز اور41ہزار سے زائد نقدی برآمد کی گئی۔ون ویلنگ میں 18،آتش بازی میں1اور پتنگ بازی کی خلاف ورزی پر34 افراد کو گرفتار کیا،ڈولفن سکواڈ اورپولیس ریسپانس یونٹ کے جوانوں نے دوران پٹرولنگ15 خطرناک اشتہاری ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔

متعلقہ عنوان :