چکوال، جعل سازی سے جائیداد ہتھیانے والے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج

پیر 21 جنوری 2019 17:07

چکوال (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 جنوری2019ء) بوچھال کلاں تھانہ کلر کہار کے علاقے میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کے حکم پر نادرا کیساتھ ساز باز کر کے جائیداد ہتھیانے والے پانچ افراد کیخلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

(جاری ہے)

محمد سعید ولد عبدالہادی ساکن محلہ بسیرا بوچھال کلاں تحصیل کلر کہار ضلع چکوال نے درخواست دی کہ ملزمان لقمان ، کامران، عطاء الرحمن طارق اور حماد الرحمن نے دھوکہ دہی اور فراڈ سے اس کے نام کی جائیداد جو کہ اس کے وراثتی حصہ میں ہے، نادرا کیساتھ ساز باز کر کے اس کے نام ریکارڈ سے ختم کروادی ہے۔

ملزم حماد الرحمن کو اس کی جگہ پر بیٹا تصور کر کے اس کی ساری جائیداد اس کے نام کروادی۔سب انسپکٹر وقاص الرحمن نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

متعلقہ عنوان :