سانحہ ساہیوال پر جے آئی ٹی قبول نہیں حقائق عوام کے سامنے لانے کیلئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے ‘حمزہ شہباز
مقتولین کو انصاف کی فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھیںگے ، ذمہ داروں کا تعین کرکے سانحہ میں ملوث درندوں کو پھانسی دی جائے‘میڈیا سے گفتگو
پیر 21 جنوری 2019 21:00
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم نے بہت سی جے آئی ٹی رپورٹ دیکھی ہیں جوڈیشل کمیشن بنے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو اگر آج ذمہ داروں کا تعین نہیں ہو گاتوماں روز مرے اور جئے گی اس کی جدائی کے احساس کو ہر روز محسوس کرے گی۔
اس دلخراش واقعہ پر پوری قوم رنجیدہ ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ویڈیو میں فائرنگ کی آواز سنی گئی ۔بار بار حکومتی موقف تبدیل ہورہاتھا کبھی معصوم لوگوں کو اغوا کار تو کبھی دہشت گرد کہاگیااس معاملے پر سیاست نہیں ہونی چاہیے قوم حقائق جانناچاہتی ہے جس طرح پولیس نے بچوں کے سامنے کار سے نکالتے ہوئے چودہ سال کی بچی اور ان کے والدین کو گولیوں کا نشانہ بنایا وہ اس واقعہ سے روزانہ جئیں گے اور روزانہ مریں گے ۔انہوں نے کہا کہ سی ٹی ڈی دہشت گردی پر بند باندھنے کیلئے بنائی گئی لیکن محافظ قاتل بن گئے ۔ہمسائے کہتے شادی پر جارہے تھے یہ ڈرائوناخواب ساری زندگی انہیں ستائے گایتیمی کاسایہ زندگی بھررہے گا یہ بہت بڑا امتحان ہوتاہے واقعہ پربہت تشویش ہے ۔ انہوںنے کہاکہ انسانی پہلو پر بات کررہاہوں سب کے دل ہیں حکومت میں بیٹھے لوگوں کو بھی تشویش ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ساہیوال کا واقعہ ہمارے معاشرے پر ایک بدنما داغ ہے اور حکومت نام کی کہیں کوئی چیزنظر نہیں آتی ،حالات یہ ہیں کہ کوئی بھی پاکستانی اپنی فیملی کیساتھ کہیں آ جا نہیں سکتا۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی اپوزیشن کوئی بات کرتی ہے تو حکمران گالیاں دینا شروع ہو جاتے ہیں اور گرفتاریوں کی دھمکی دی جاتی ہے اسٹیٹ بنک کی یہ رپورٹ ہے کہ بیرونی سرمایہ کاری ختم ہو گئی ہے بلکہ مقامی سرمایہ کارنے بھی نیازی حکومت کی پالیسیوں اور غیر یقینی صورتحال کی وجہ سے اپنا سرمایہ لگانا بند کردیا ہے ، وزرا یہ بیان جاری کرتے ہیں کہ ہم پی اے سی میں لڑائی کرنے جا رہے ہیں اگر یہی وزرا کے حالات رہے تو اس ملک کی معیشت پہلے ہی وینٹی لیٹر پر ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم نیازی کی حکومت گرانا نہیں چاہتے بلکہ یہ خود ہیں اپنی حکومت کو گرانے کے لئے کافی ہیں ، ہم حکومت کے ساتھ قانون سازی میں تعاون کرنے کے لئے حاضر ہیں ، ساہیوال کے واقعہ پر حکومت یا اپوزیشن کسی کو بھی سیاست نہیں کرنی چاہیے ، انہوں نے کہا کہ حکومت اور اس کے اتحادیوں کے درمیاں دراڑیں پڑھ چکی ہیں اور ملکی معیشت وینٹی لیٹر پر ہے حکومت کو اس طرف توجہ دینی چاہیے۔مزید قومی خبریں
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ آفس میں پانچ گھنٹے طویل اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، 33 سپیشل پراجیکٹس پر پیشرفت کا جائزہ
-
سابق گورنرعمرسرفرازچیمہ کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع نہ کرنے کے خلاف کیس میں سماعت ملتوی
-
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کا اجلاس
-
وزیر اعلی پنجاب کی زیر صدارت سی بی ڈی اتھارٹی کے پراجیکٹس سے متعلق اجلاس، آئی ٹی سٹی میں سلیکون کلسٹر پر پیشرفت کا جائزہ لیا گیا
-
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی جنرل کونسل کا اجلاس 28 مئی کو ہو گا، مریم اورنگزیب
-
او آئی سی میں غزہ میں جاری مظالم ، مسئلہ کشمیراوراسلامو فوبیا پر آواز اٹھانا ہمارا ایجنڈا تھا،نائب وزیراعظم و وزیرخارجہ کی پریس کانفرنس
-
سوشل میڈیا پر حکومت مخالف مہم چلانے پر یو کے پلٹ شخص گرفتار
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک فیس میں اضافہ کردیا گیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے وعدہ پورا کردیا
-
اپریل میں بارشوں کا 41 سال پرانا ریکارڈ ٹوٹ گیا
-
پاسپورٹ کی فاسٹ ٹریک کیٹیگری کی فیسوں میں اضافہ کردیا گیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.